پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیوجرسی میں اسمبلی وومین شمع حیدر کو تیسری ٹرم کےلئے پرائمری الیکشن کا سامنا

Pakistani American Shama Haider Faces Two Democratic Challengers in New Jersey Primary

نیوجرسی ( اردونیوز) امریکی ریاست نیوجرسی میں پاکستانی نژاد امریکن شمع حیدر کو منگل 10جون کو ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں پارٹی کے دو حریف امیدواروں کا سامنا ہے۔ شمع حیدر جو کہ تیسری ٹرم کے لئے اسمبلی وومین کا الیکشن لڑررہی ہیں، کو پرائمری الیکشن میں ان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو امیدواروں نے چیلنج کیا ہے ۔
شمع حیدر دو ٹرم سے اسمبلی وومین منتخب ہو رہی ہیں ۔ وہ نیوجرسی سے منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی اور مسلم نژاد اسمبلی وومین ہیں ۔ شمع حیدر نے مسلم امریکن ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ پرائمری الیکشن میں انہیں بڑھ چڑھ کر ووٹ دیں ۔ واضح رہے کہ شمع حیدر کا شمار سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھااور بے نظیر بھٹو دورہ امریکہ کے دوران اکثر اوقات ان کے گھر قیام کیا کرتی تھیں ۔
نیوجرسی میں 10جون کو گورنر نیوجرسی کے علاوہ اسمبلی ممبرز کے الیکشن ہو رہے ہیں۔ ریاست میں ووٹنگ شروع ہو گئی ہے اور ڈیموکریٹ کے ساتھ ساتھ ریپبلکن پارٹی کے بھی پرائمری الیکشن ہو رہے ہیں ۔ نیوجرسی میں آج گورنر نیوجرسی کے لئے بھی ڈیموکریٹ اور ریپبلکن پارٹی کے پرائمری الیکشن ہور ہے ہیں ۔ امریکہ کی موجودہ سیاست کے تناظر میں گورنر نیوجرسی کے الیکشن نہایت اہم قرار دئیے جا رہے ہیں اور سیاسی پنڈتوں کے مطابق ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ وہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں یا موجودہ حالات میں ڈیموکریٹ قائدین کے کردار کی تائید کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ امریکی ریاست میں ریاستی الیکشن ۔کون بنے کا گورنر نیوجرسی

Pakistani American Shama Haider Faces Two Democratic Challengers in New Jersey Primary

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button