پاکستانبین الاقوامی

نیویارک سٹی میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن جاری ، مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کا بڑا اعلان

NYC Mayor Adams: Over 2,200 Illegal Guns Seized in 2025, Shootings and Homicides at Historic Lows

سال 2025 کے آغاز سے اب تک نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) نے شہر کی سڑکوں سے 2,200 سے زائد غیر قانونی اسلحہ ضبط کیا ہے، جس سے ایڈمز انتظامیہ کے آغاز سے لے کر اب تک ضبط کیے گئے ہتھیاروں کی تعداد 22,016 ہو گئی ہے، مئیر ایرک ایڈمز اور پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کا اعلان

نیویارک (محسن ظہیر) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیویارک پولیس کمشنر جیسیکا ایس ٹِش نے اعلان کیا ہے کہ سال 2025 کے آغاز سے اب تک نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) نے شہر کی سڑکوں سے 2,200 سے زائد غیر قانونی اسلحہ ضبط کیا ہے، جس سے ایڈمز انتظامیہ کے آغاز سے لے کر اب تک ضبط کیے گئے ہتھیاروں کی تعداد 22,016 ہو گئی ہے۔
یہ پیشرفت نیشنل گن وائلنس اویئرنیس منتھ کے دوران سامنے آئی ہے — جو کہ گن تشدد کے متاثرین کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ میئر ایڈمز نے کہا:”ہماری انتظامیہ نے وعدہ کیا تھا کہ نیویارک سٹی کو اسلحہ کے تشدد سے پاک کریں گے اور ہم اس پر عمل کر رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہتھیاروں کی برآمدگی کے نتیجے میں فائرنگ کے واقعات میں 53.9 فیصد اور قتل کے واقعات میں 41.4 فیصد کمی آئی ہے۔ مئی 2025 میں، شوٹنگ کے واقعات میں 38.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو نیویارک سٹی کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
کمشنر جیسیکا ٹِش نے کہا کہ نیویارک میں جنوری سے مئی تک کے مہینے اسلحہ کے تشدد کے لحاظ سے سب سے محفوظ ثابت ہوئے ہیں، اور یہ کامیابی بغیر منصوبہ بندی کے نہیں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ تین سال سے پولیس گلیوں میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف سرگرم ہے، اور ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی اپنائی گئی ہے تاکہ بروقت درست مقامات پر پولیس اہلکار موجود ہوں۔2025 کے پہلے پانچ ماہ میں فائرنگ اور قتل کے واقعات تاریخی حد تک کم ہوئے، قتل کے کیسز میں 27.3 فیصد کمی آئی اور مجموعی شوٹنگز کی تعداد 264 رہی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑے جرائم کی شرح میں بھی 4.9 فیصد کمی دیکھی گئی۔نیویارک پولیس نے اس عرصے میں تقریباً 1,500 “گھوسٹ گنز” بھی برآمد کیں ،یہ ایسے ہتھیار ہوتے ہیں جن پر سیریل نمبر نہیں ہوتا، اس لیے ان کا سراغ لگانا ممکن نہیں ہوتا۔ گھوسٹ گنز کی تعداد میں بھی خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف 2025 کے پہلے پانچ ماہ میں ہی 71 گھوسٹ گنز پکڑی جا چکی ہیں۔
میئر ایڈمز نے جولائی 2024 میں امریکی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ گھوسٹ گنز پر سخت قوانین نافذ کیے جائیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے “میئرز اگینسٹ الیگل گنز” اور مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے ساتھ مل کر ایک قانونی بریف بھی عدالت میں جمع کرایا تھا۔
میئر ایڈمز نے جنوری 2022 میں اپنے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد “بلو پرنٹ ٹو اینڈ گن وائلنس” نامی منصوبہ پیش کیا تھا، جس کے تحت پولیس کی “نیبرہڈ سیفٹی ٹیمز” تشکیل دی گئیں۔ جون 2022 میں انہوں نے “گن وائلنس پریوینشن ٹاسک فورس” بھی قائم کی، جس کا مقصد نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کر کے تشدد کی وجوہات کا خاتمہ کرنا ہے۔نیویارک سٹی میں گن وائلنس کا خاتمہ ایڈمز انتظامیہ کی اولین ترجیح بنی ہوئی ہے، اور ان کی قیادت میں شہر امریکہ کے بڑے شہروں میں سب سے محفوظ قرار دیا جا رہا ہے۔

NYC Mayor Adams: Over 2,200 Illegal Guns Seized in 2025, Shootings and Homicides at Historic Lows

یہ بھی پڑھیں : نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل کے مقابلے میں لیفٹنٹ گورنر انٹونیو ڈیلگاڈو کا الیکشن لڑنے کا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button