
آپریشن بنیان مرصوص : بھارت کی جانب سے پاکستان پر مسلط کی جانیوالی جارحیت اور مسلسل حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے بالآخر بھارت پر ہفتے کی صبح حملہ کر دیا گیا ہے
راولپنڈی ( اردونیوز) بھارت کی جانب سے پاکستان پر مسلط کی جانیوالی جارحیت اور مسلسل حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے بالآخر بھارت پر ہفتے کی صبح حملہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے سیکورٹی حملے دعویٰ کررہے ہیں کہ پٹھان کوٹ اور اودھم ائیر بیس سمیت بھارت کے جن ائیر بیس سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے، ان کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف شروع کئے جانے والے ملٹری آپریشن کو بنیان مرصوص جس کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے ، قرار دیا گیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے بھارت پر ”فتح ون “ میزائل داغے گئے ہیں جن کی رینج 120 کلومیٹر بتائی جاتی ہے ۔
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے جوابی حملے کے بعد خطے میں موجود تناو کی صورتحال مزید خطرناک صورتحال اختیار کر گئی ہے ۔ دفاعی تجزئیہ نگاروں کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود جنگ کا دائرہ کار آہستہ آہستی وسیع ہو تا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ایٹمی ممالک پاکستان اور انڈیا جنگ سے ہر صورت دور رہیں، کانگریس مین جیک برگ مین ، کانگریس مین کیتھ سیلف
لائین آف کنٹرول پر بھی پاکستان اور بھارتی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سخت تبادلہ ہو رہا ہے اور بارڈر پر بھی دونوں ممالک میں جھڑپیں ہو رہی ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کا بدلہ کیا ہے ۔ اس کے بعد اگر بھارت کی جانب سے پاکستان پر مزید حملے کئے گئے تو پھر پاکستان کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملے کئے جائیں گے اور بھارت کے بڑے معاشی اہداف کو نشانہ بنایا جائیگا۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارتی برگیڈ ہیڈ کوارٹر کے جے اور اوڑی سپلائی ڈپو کا بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔
عالمی سفارتکار اور قائدین کی بھارت اور پاکستان کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی ہے اور دونوں ممالک کی قیادت پر زو ر دیا جا رہا ہے کہ وہ لڑائی کی صورتحال کو آگے نہ بڑھائیں ۔پاکستان کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان نے اپنا جواب دےدیا ہے ۔ پاکستان اب مزید حملے نہیں کرنا چاہتا تاہم اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو پاکستان مزید شدت سے جوابی کاروائی کرے گا۔پاکستان کی جانب سے انڈیا پر جوابی حملے سے قبل سعودہ عرب کے وزیر خارجہ عادل اجبیر نے انڈیا اور پاکستان کے ہنگامی دورے کئے اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ جنگ میں مزید آگے نہ بڑھائیں ۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان جو کچھ بھی کررہاہے، وہ اپنے دفاع میں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی خطے میں اجارہ داری کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آپریشن بنیان ال مرصوص کا انحصار انڈیا کے روئیے پر ہے ۔اسحاق ڈار نے کہا انڈیا نے بہت جھوٹ بولے ہیں ۔ پیہلگام ، انڈیا ( بھارت) کا فالس فلیگ آپریشن تھا ۔ انڈیا بے لگا م جھوٹ بول رہا ہے لیکن دنیا کو گمراہ کرنے میں مسلسل ناکام ہو رہا ہے ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری جنگ امریکی سمیت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بن رہی ہے اور عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈیا اور پاکستان دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر جنگ کو آگے بڑھانے کے الزامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی اشتعال انگیزی جاری ، پاکستان کا بھرپور دفاع ، بھارت کو بڑی وارننگ