پاکستان

طے شدہ معاہدے کے مطابق ”پاکولی نیویارک انک “ تحلیل ہونے کے پراسیس میں ہے

PACOLI New York Inc. Dissolution Underway as per Agreement, No Other Action Possible, PAK-USA Leaders

”پاکولی نیویارک انک“ جو کہ ایک نان فار پرافٹ آرگنائزیشن ہے، پر ماسوائے آرگنائزیشن کے تحلیل کرنے کے کوئی کاروائی نہیں ہو سکتی
”پیک یو ایس اے “کے ہمایوں شبیر، عاصم ملک، سلمان شیخ ، مدیحہ مصطفی ، ایاز صدیقی ، کاشف ادریس سمیت ساتھیوں کی پریس کانفرنس

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے ( پیک یو ایس اے۔PAC USA) کے صدر ہمایوں شبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ نیویارک سٹیٹ کے ریکارڈ کے مطابق وہ ابھی بھی ”پاکولی نیویارک انک“ جو کہ ایک نان فار پرافٹ آرگنائزیشن ہے ، کے پریذیڈنٹ ہیں۔ لانگ آئی لینڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ہمایوں شبیر کا کہنا ہے کہ ”پاکولی نیویارک انک“ کے اجلاس میں منظور ہونیوالی قرار داد اور طے شدہ معاہدے کے مطابق ”پاکولی نیویارک انک“ کو تحلیل ہونا ہے جو کہ تحلیل ہونے کے پراسیس میں ہے ۔لہٰذا اس وقت ”پاکولی نیویارک انک “ کے پلیٹ فارم سے ماسوائے آرگنائزیشن کو تحلیل کرنے کے ، کوئی اور کاروائی نہیں ہو سکتی ۔ لہٰذا ”پاکولی نیویارک انک “ کے نام پر اور اس پلیٹ پر نئے عہدیداروں کی حلف برداری سمیت کوئی بھی کاروائی ہو گی ، تو وہ خلاف ضوابط ہو گی لہٰذا ہم اپنے پرانے ساتھیوں سے گذارش کرتے ہیں کہ معاہدے کی پاسداری کریں اور ہماری طرح اپنی کسی بھی نام سے کوئی بھی نئی آرگنائزیشن بنا لیں اور اس پر کام کریں ، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ہمایوں شبیر کے ساتھ پریس کانفرنس میں عاصم ملک، سلمان شیخ ، مدیحہ مصطفی ، ایاز صدیقی ، کاشف ادریس بھی موجود تھے۔ کانفرنس سے پہلے ”پیک یو ایس اے “ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں شہنازبیگم، اقراء، عابدہ خان ، حرا زید، گلناز احمد،پروین طارق ، چوہدری عادل ، چوہدری عمربھی موجود تھے ۔

PACOLI New York Inc. Dissolution Underway as per Agreement, No Other Action Possible, PAK-USA Leaders

Related Articles

Back to top button