خبریں

عمران خان نے قومی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس بھیج دی

 


اسلام آباد ( اردو نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قومی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے ۔ اس بات کا اعلان انہوں نے قوم سے خطاب کے دوران کیا۔ 

قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا ہے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دی ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک عالمیسازش کے تحت لائی جارہی ہے جو آئین کے آرٹیکل 5 کے منافی ہے

وزیر قانون فواد چودھری نے اسمبلی اجلاس میں نقطہ اٹھایا ہے کہ آرٹیکل 5 کے تحتشہری کی وفاداری پاکستان کے ساتھ ہونی چاہیے۔۔ اجلاس ملتوی کر دیا ہے ۔

اپوزیشن کی طرف سے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج ہوا ہے اور اپوزیشن نے اسمبلی میں دھرنا دیدیا ہے ۔ 

اپوزیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ازخود نوٹس لے ۔ فوری اقدام نہ کیا گیا تو سب ذمہ دار ہونگے ۔ 

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق عمران خان بدستور وزیراعظم کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے کہ آپ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کابینہ اب بھی تحلیل کر دی گئی ہے 

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے اجلاس کو برخاست کیے جانے کے باوجود اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی میں موجود رہے آپ کی جانب سے سپیکر کی کرسی پر بٹھا دیا گیا اور ایاز صادق کی قیادت میں ایوان کی کارروائی چلائی جارہی ہے ۔

Related Articles

Back to top button