اوورسیز پاکستانیزخبریں

شیخ توقیر الحق نے پاکولی کی صدارت کی ذمہ داری عتیق قادری کو سونپ دی

ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کےبعد طے شدہ وعدے کے مطابق عتیق قادری کو صدارت کی ذمہ داری سونپ رہا ہوں، شیخ توقیق الحق

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ “(پاکولی ) کے صدرشیخ توقیر الحق نے پاکولی کی صدارت کی ذمہ داری عتیق قادری کو سونپ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکولی کے چیئرمین بشیر قمر، صفدر ہمایوں قریشی ، عتیق قادری اور تسنیم قمر سمیت دیگر عہدیداروں کے ساتھ اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ توقیر الحق نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ معاملے اور وعدے کے مطابق اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کے بعد عتیق قادری جو کہ پاکولی کے سینئر ساتھی ہیں ، کو صدارت کی ذمہ داری سونپ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس کا حق ہے ، اس کو ملنا چاہئیے ۔

شیخ توقیر الحق نے بشیر قمر سمیت پاکولی کے ساتھیوں کا ان کے دور صدارت میں ساتھ دینے اور عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کیا اور ان کے لئے اپنی پرخلوص اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ۔

تازہ اور اہم خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

PACOLI, Touqir Ul Haq 

Related Articles

Back to top button