پاک امریکن سوسائٹی کی وطن عزیز اور پاکستانی مسلح افواج سے یکجہتی
پاک امریکن سوسائٹی کے صدر شمس الزمان سمیت عہدیداروں کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں سے ریاست کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہو کر کھڑے ہونے کی اپیل

نیویارک ( پ ر ) پاک امریکن سوسائٹی (PAS) کے صدر شمس الزمان نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ وہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے ایک متحد، سیسہ پلائی ہوئی قوم بن کر سامنے آئیں۔ اپنے بیان میں شمس الزمان اور پاک امریکن سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل اشرف چوہدری ، چیف کوارڈی نیٹر پروفیسر ثقلین ملک، سید بہزاد زیدی ، اشرف شیرازی ، سید آصف اٹارنی ایٹ لاء، امین باجوہ، شیخ زاہد ، راو¿ فاروق، حافظ شہزاد انور، نسیم خان ، چوہدری معتصم اسدنے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج جس جرات، بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، اس پر پوری قوم کو فخر ہے، اور اب بیرون ملک پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مکمل اخلاقی، سیاسی اور سماجی حمایت کا اظہار کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن سوسائٹی ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور وقت آ گیا ہے کہ ہم دنیا کو یہ دکھا دیں کہ پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکی اور نہ جھکے گی۔ شمس الزمان نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی نہ صرف ملک کے سفیر ہیں بلکہ ان کا اتحاد دشمن کو پیغام دیتا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں کرے گی۔
انہوں نے کمیونٹی رہنماو¿ں، نوجوانوں، اور تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر عوامی اجتماعات، دعائیہ تقریبات، اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کی سالمیت کے لیے آواز بلند کریں۔ شمس الزمان نے کہا کہ پاک امریکن سوسائٹی کا مشن صرف ثقافتی اور سماجی خدمات تک محدود نہیں، بلکہ قومی غیرت، خودمختاری اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینا بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
Pakistan India War