
واشنگٹن (اردو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی طویل بات چیت کے بعد بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا:
“امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی طویل رات کی بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ممالک کو عقل مندی اور اعلیٰ دانش مندی کے استعمال پر مبارکباد! اس اہم معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ!”
ٹرمپ کے اس اعلان کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کئی بار خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔