امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی سمیت اعلیٰ منتخب امریکی حکام سمیت ہزاروں کمیونٹی ارکان کی شرکت
پاکستان ڈے پریڈ کے انعقاد میں پریڈ کمیونٹی کے چئیر مین کامران خان،پریذیڈنٹ ملک سلیمان ، بانی ٹرسٹی ڈاکٹر محمد زبیر اور جنرل سیکرٹری کامران خان سمیت ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا
پریڈ کا آغاز اوک ٹری روڈ سے ہوا، فلوٹس پر پاکستانی کلچر اور اقدار کی خوبصورتی سے عکاسی کی گئی ، پریڈ اوک ٹری روڈ سے ایڈیسن پارک تک گئی جہاں پر بڑا اجتماع منعقد ہوا، پاکستان زندہ آباد کے نعرے
پاکستانی فنکاروں کی شاندارپرفارمنس، اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور انداز میں جشن آزادی پاکستان منایا، پریڈ کمیٹی نیوجرسی کا کامیاب پریڈ کے انعقاد پر کمیونٹی اور مہمانان خصوصی کا شکرئیہ
نیوجرسی ( اردو نیو ز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کے زیراہتمام حسب روایت اس سال بھی پاکستان کا جشن آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔پریڈ کے انعقاد میں پریڈ کمیونٹی کے چئیرمین مین کامران خان،پریذیڈنٹ ملک سلیمان ، بانی ٹرسٹی ڈاکٹر محمد زبیر اور جنرل سیکرٹری کامران خانسمیت ان کی ٹیم اور ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا ۔
نیوجرسی میں ہونیوالی پاکستانی ڈے پریڈ کا آغاز حسب روایت ایک بڑے اجتماع سے ہوا جس میں واشنگٹن میں پاکستانی رضوان سعید شیخ ،قونصل جنرل نیویارک عامر احمد اتوزئی ، گورنر کے امیدوار جیک چٹارالی،مئیر ایڈیسن سمیت نیوجرسی سٹیٹ کے ارکان سٹیٹ اسمبلی ، وڈ برج، ایڈیسن سمیت دیگر مئیرز ور منتخب قائدین اور ٹرائی سٹیٹ ایریا سے پاکستانی امریکن کمیونٹی ارکان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔پاکستانی کمیونٹی قائدین اور ارکان رنگ برنگے قومی لباسوں میں ملبوس تھے اور تما م وقت پاکستا ن کی قومی ثقافت کی بھرپور انداز میں عکاسی کرتے رہے ۔ شرکاءروایتی انداز میں پریڈ کرتے ہوئے پریڈ گراو¿نڈ تک پہنچے ۔ راستے بھر نیوجرسی کی فضاءپاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونجتی رہی اور فضاءمیں سبز ہلالی پرچم سربلند رہے ۔
پریڈ کے منعقد ہونیوالی تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک نام و کلام سے ہوا۔ پاکستان ڈے پریڈ نیوجرسی کے چئیرمین مین کامران خان،پریذیڈنٹ ملک سلیمان ، بانی ٹرسٹی ڈاکٹر محمد زبیر اور جنرل سیکرٹری کامران خان نے اپنی اور پریڈ انتظامیہ کی جانب سے مہمانان خصوصی اور شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی نیوجرسی کی پاکستانی کمیونٹی پاکستان ڈے پریڈ اس عزم کے ساتھ منعقد کررہی ہے کہ ہم امریکہ میں وطن عزیز کے سفیر کے طور پر کردار ادا کریں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔
پاکستانی سفیررضوا ن سعید شیخ نے نیوجرسی میں کامیاب اور عظیم الشان پاکستان ڈے پریڈ کے انعقاد پر پریڈ کمیٹی اور کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک و قوم کے سفیر ہیں جن کا مظاہرہ نیوجرسی میں دیکھنے میں آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی ، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے درمیان ایک پل کا کردار بھی ادا کرتی ہے ۔ سفیر رضوان سعید شیخ کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستانی بطور ملک دنیا کا اہم ترین ملک ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پاکستان کا عالمی سطح پر اہم کردار ہے۔ ہمیں پاکستانی کی خدمات پر فخر کرنا چاہئیے اور مل کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئیے ۔
پریڈ میں نیوجرسی کے اہم امریکی منتخب قائدین اور حکام نے بھی حسب روایت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کو جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دی اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔امریکی قائدین کی جانب سے میاں عزیز مرحوم، سیم ابرار خان مرحوم کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ پریڈ کمیٹی کے مرحوم قائدین کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔
پاکستان ڈے پریڈ کی تقریب میں پاکستان کے معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شرکاءکو خوب محظوظ کیا اور ان کے نغموں پر پریڈ کے شرکاءجھوم اٹھے ۔قومی نغموں پر شرکاءفنکاروں کے ساتھ خود بھی گنگناتے رہے اور تقریب پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔
اس موقع پر بچوں کی جانب سے بھی ملی نغموں پر پرفارمنس پیش کی گئی اور انہیں خوب داد دی گئی ۔پاکستان ڈے پریڈ میں امریکہ میں آئس ہاکی جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے بھی خصوصی شرکت کی جنہیں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ۔
Grand Pakistan Day Parade in New Jersey Echoes with “Pakistan Zindabad



