نیویارک میں مقیم منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن اوورسیز کمیونٹی ارکان سراپائے احتجاج بن گئے
منڈی بہاؤ الدین کے محفوظ بھلو نرگانہ کا کیس پنجاب اور وفاقی حکومت کے لئے بھی ایک چیلنج ہے اور وہ ثابت کریں کہ اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹیز پاکستان میں محفوظ ہے ، پاکستان اوورسیز فورم
منڈی بہاؤ الدین کے محفوظ بھلو نرگانہ کا کیس کیس پنجاب اور وفاقی حکومت کے لئے بھی ایک چیلنج ہے اور وہ ثابت کریں کہ اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹیز پاکستان میں محفوظ ہے ، پاکستان اوورسیز فورم
نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک میں مقیم منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن اوورسیز کمیونٹی ارکان سراپائے احتجاج بن گئے ، منڈی بہاؤ الدین کے کلرک ”لٹی گیشن “ رانا محبوب کے خلاف اوورسیز پاکستانی محفوظ بھلو نرگانہ کیس میں فوری کاروائی کا مطالبہ ، کلرک رانا محبوب کے خلاف مظفر بھلو نرگانہ کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کی ملکیتی کی دستاویزات کا ریکارڈ غائب کرنے کا الزام،
نیویارک میں چئیرمین شاہد رضا رانجھا، وائس چئیرمین دیوان غلام مصطفی دیوان کے زیر اہتمام پاکستان اوورسیز فورم کا اجلاس، نیویارک سے ہونے والے احتجاج کو دنیا بھر میں اوورسیز کمیونٹی کے ہر پلیٹ فارم تک پھیلائیں گے اور احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک پاکستانی امریکن اوورسیز کے رکن مظفر بھلو نرگانہ کو انصاف نہیں مل جاتا۔
یہ کیس پنجاب اور وفاقی حکومت کے لئے بھی ایک چیلنج ہے اور وہ ثابت کریں کہ اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹیز پاکستان میں محفوظ ہے ، پاکستان اوورسیز فورم کے اجلاس سے شاہد رضا رانجھا، دیوان غلام مصطفی ، محفوظ بھلو نرگانہ، افتخار تارڑ ،ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر،عثمان احمد سوہی، ذیشا ن طارق ایڈوکیٹ ، امتیاز گوندل ، مظفر سبحانی ، شمشاد مانگٹ کے خطابات



