پاکستانی امریکن کمیونٹی کے زیر اہتمام بروکلین میں سانحہ نائن الیون کی برسی
Pakistani American community marks 9/11 anniversary in Brooklyn with NYPD officials and community leaders
کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر برسی کا اہتمام کمیونٹی قائدین راجہ آزاد گل ، ظفر اقبا ل اور عزیز بٹ کی جانب سے کیا گیا، نیویارک پولیس کے ڈپٹی چیف رچرڈ ٹیلر سمیت پولیس حکام ، علماءکرام شریک
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے زیر اہتمام سانحہ نائن الیون کی 24ویں برسی کے موقع پر کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین (نیویارک) پر خصوصی تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں شمعیں روشن کرکے سانحہ نائن الیوں میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو یاد کیا گیا اور سوگوار خاندانوں اور امریکی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔
برسی کا اہتمام راجہ کمیونٹی سنٹر کے راجہ آزاد گل، 70پریسنٹ کے پولیس لیزون ظفر اقبال اور پاکستانی مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عزیز بٹ سمیت ساتھیوں کی جانب سے کیا گیا ۔ تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف کمیونٹی افئیرز رچرڈ ٹیلر، ڈپٹی انسپکٹر اویس خانزادہ اور62پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن محمد ایس اسلام سمیت دیگر پولیس آفیسرز کے علاوہ علماءکرام سید میر حسین شاہ ، سید صفدر حسین شاہ ، راجہ نزاکت علی ، راجہ بشارت ، حاجی راجہ شفقت علی ، چوہدری پرویز اختر، میاں سعید ، پرویز بٹ ، رضوان گلی ، چوہدری سیف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

تقریب کے آغاز کے موقع پر سانحہ نائن الیون کی برسی کے موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، شمعیں روشن کرکے جاں بحق ہونے والے افراد کو یاد کیا گیا اور علماءکرام کی جانب سے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔
ڈپٹی چیف رچرڈ ٹیلر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سانحہ نائن الیون کو کبھی نہیں بھولیں گے اور اس سانحہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کا سانحہ نائن الیون کی برسی کے موقع پر تقریب کے انعقاد پر شکرئیہ ادا کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید میر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق کسی بھی ایک بے گناہ کو قتل کرنا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے ۔ راجہ آزاد گل نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی ، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ ڈپٹی انسپکٹر اویس خانزادہ اور کیپٹن محمد ایس اسلام ، عزیز بٹ سمیت دیگر مقررین نے بھی سانحہ نائن الیون کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ کمیونٹی ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہو گی ۔
Pakistani American community marks 9/11 anniversary in Brooklyn with NYPD officials and community leaders



