پاکستان

نیویارک میں افسوسناک ٹرک حادثہ ، پاکستانی ناصر ندیم کی المناک موت

ڈاؤں ٹاؤن ،بروکلین میں سٹیٹ سٹریٹ پر 23جنوری کو پیش آنے ایک حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور نے مبینہ طور پر 60سالہ پاکستانی امریکن ناصر ندیم کو مبینہ طور پر ایک ٹرک تلے روندھ دیا

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کے علاقے ڈاؤں ٹاؤن ،بروکلین میں سٹیٹ سٹریٹ پر 23جنوری کو پیش آنے ایک حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور نے مبینہ طور پر 60سالہ پاکستانی امریکن ناصر ندیم کو مبینہ طور پر ایک ٹرک تلے روندھ دیا ۔ ناصر ندیم بروکلین کے ہستپال میں ایک ہفتے تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعہ ، 30جنوری کو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ ناصر ندیم ، 1990-91میں امریکہ آئے۔ اُن کا تعلق سیالکوٹ کے محلہ امام صاحب سے تھا ۔ ان کی امریکہ میں شادی ہوئی تھی جو کہ ختم ہو گئی اور کوئی بچہ نہیں تھا۔
ہمارے ساتھ موجود ہیں چوہدری ریاض احمد جن کے پاس ناصر ندیم نے تقریباً آٹھ سال کام کیا ۔ چوہدری ریاض احمد بروکلین کے ہسپتال میں ناصر ندیم کی عیادت بھی کرتے رہے اور ہسپتال میں چند روز کے لئے جب وہ ہوش میں آئے تو متوفی ناصر ندیم نے چوہدری ریاض احمد کو اپنے حادثے کی تفصیلات بھی شئیر کیں ۔

New York: Sixty-year-old Pakistani American Nasir Nadim passed away on Friday, January 30, after battling for life for a week at a Brooklyn hospital. He was critically injured when a truck allegedly ran him over on State Street in Downtown Brooklyn on January 23.

Nasir Nadim had moved to the United States in 1990–91 and originally belonged to Imam Sahib Mohalla, Sialkot. He had no children and his marriage in the U.S. had ended.

Chaudhry Riaz Ahmad, with whom Nasir Nadim worked for nearly eight years, regularly visited him at the hospital. During brief moments of consciousness, Nasir Nadim shared details of the accident with him.

Related Articles

Back to top button