نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں چار پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی ترقیاں
Four Pakistani-American Officers Promoted in New York Police Department

ذوالفقار احمد کو سارجنٹ سپیشل اسسائنمنٹ اسامہ علی اور بلال فضال کو سارجنٹ اور پولیس آفیسر صغیر احمد کو ڈیٹیکٹو کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے، پولیس ہیڈ کوارٹر میں پر وقار تقریب
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پولیس افیسرز کی اعلی عہدوں پر ترقیاں ہوئی ہیں۔ ترقی پانے والے پولیس افیسرز میں چار پاکستانی امریکن پولیس افیسرز بھی شامل ہیں۔ ذوالفقار احمد کو سارجنٹ سپیشل اسسائنمنٹ اسامہ علی اور بلال فضال کو سارجنٹ اور پولیس آفیسر صغیر احمد کو ڈیٹیکٹو کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے ۔پروموشن کی پروقارتقریب پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں پولیس کمشنر جیسیا ٹش نے ترقی پانے والے پولیس افیسرز کو اُن کی ترقی کی اسناد پیش کیں اور ان کی خدمات کوشاندار الفاظ میں سراہا۔
تقریب میں ترقی پانے والے افیسرز اور ایگزیکٹو سے ان کے عہدوں کا حلف لیا گیا ۔تقریب میں اعلی پولیس حکام اور پولیس افیسرز کے اہل خانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی اور مسلم آفیسر سوسائٹی کے عہدیداروں نے ترقی پانے والے آفیسرز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پرترقی پانے والے پولیس آفیسرز کے اہل خانہ بھی موجود تھے، انسپکٹر عدیل رانا کی جانب سے ڈیٹیکٹو کے عہدے پر ترقی پانے والے صغیر احمد کو ان کے نئے عہدے کی ”پن “لگائی گئی۔ سارجنٹ بلال فضال اور ڈیٹیکٹو صغیر احمد کا کہنا تھا کہ آج ان کے لیے اہم دن ہے کہ انہوں نے ترقی پائی ہے۔
بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شیخ احمد اور محمد احمد نے لیفٹیننٹ کے عہدوں پر جبکہ معین الحسن نے جوڈیٹیکٹوکی عہدوں پر ترقی پائی۔ اُنہوں نے بھی تو اپنی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس افیسرز کی تعداد تقریبا 700 اور مسلم امریکن پولیس افیسرز اور ایگزیکٹوز کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے ۔اس تعداد میں نہ صرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ پاکستانی اور مسلم امریکن پولیس آفیسرز اور ایگزیکٹوز اعلی عہدوں پر ترقیاں پا کر اپنی اپنی کمیونٹی کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔
Four Pakistani-American Officers Promoted in New York Police Department