کنکٹی کٹ میں امیگرنٹس سے فراڈ، پاکستانی میاں بیوی کو قید کی سزا
Pakistani couple jailed in Connecticut for immigration fraud, victims lost over $370,000 in scheme
امریکی عدالت کا فیصلہ، بابراعظم خان اور خدیجہ خان مجرم قرار،امیگریشن فراڈ سے متاثرین کو 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر سے زائد کا نقصان
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست کنکٹی کٹ میں امیگریشن فراڈ اور ٹیکس چوری کے الزامات پر پاکستانی نژاد میاں بیوی کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکی اٹارنی آفس کے مطابق بابراعظم خان، عمر 46 سال، کو 18 ماہ قید اور دو سال نگرانی کی سزا دی گئی جبکہ ان کی اہلیہ خدیجہ خان کو 60 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ صدر ٹرمپ کے 250 دن، 20 لاکھ غیر قانونی امیگرنٹس امریکہ چھوڑ گئے
عدالتی دستاویزات کے مطابق بابراعظم اور خدیجہ خان نے 2015 سے 2020 کے دوران اپنی کمپنیوں کے ذریعے درجنوں امیگرنٹس کو جھوٹے امیگریشن کیسز کے نام پر دھوکہ دیا۔ خدیجہ خان خود کو امیگریشن وکیل ظاہر کرتی رہیں، حالانکہ وہ وکیل نہیں تھیں۔ دونوں نے جھوٹے کاغذات تیار کر کے امریکی امیگریشن ادارے (USCIS) میں جمع کرائے جس سے متاثرین کو 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔
مزید یہ کہ بابراعظم خان نے 2016 میں اپنی آمدنی ٹیکس حکام کو ظاہر نہیں کی اور تقریباً 8 ہزار ڈالر کا ٹیکس چوری کیا۔ عدالت نے بابراعظم خان کو 3 لاکھ 71 ہزار 743 ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے، جس میں سے زیادہ تر رقم اہلیہ کے ساتھ مل کر ادا کرنا ہوگی۔
یہ مقدمہ ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشن اور انٹرنل ریونیو سروس کی کرمنل ڈویڑن نے امریکی امیگریشن سروس کی مدد سے تیار کیا۔
نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
Pakistani couple jailed in Connecticut for immigration fraud, victims lost over $370,000 in scheme



