پاکستان

شکرئیہ ڈونلڈ ٹرمپ: پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر سے ملاقات

Pakistani Delegation Thanks Trump in Meeting with U.S. Envoy Dorothy Shea at United Nations

اقوام متحدہ میں امریکہ کی قائم مقام مستقل مندوب، سفیر ڈوروتھی شیا نے پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری پر امریکی انتظامیہ، بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا

اقوام متحدہ( محسن ظہیر سے ) اقوام متحدہ میں امریکہ کی قائم مقام مستقل مندوب، سفیر ڈوروتھی شیا نے پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری پر امریکی انتظامیہ، بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے 22 اپریل 2025 کو ہونے والے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال سے سفیر شیا کو آگاہ کیا اور اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت نے بغیر کسی قابلِ اعتبار تحقیق یا مصدقہ شواہد کے فوری طور پر پاکستان پر الزام تراشی کی۔

یہ بھی پڑھیں :اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب کی پاکستانی پارلیمانی وفد سے ملاقات

انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کے قبل از وقت اور بے بنیاد الزامات نہ صرف کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ بامقصد مکالمے اور امن کے امکانات کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اوّل میں رہا ہے اور سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام حل طلب مسائل کے حوالے سے بامعنی اور جامع مکالمے کے آغاز میں اپنا کردار ادا کرے، بالخصوص انڈس واٹرز ٹریٹی کو معطل کرنے کے بھارتی فیصلے کے تناظر میں، جسے انہوں نے “پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے” کے مترادف قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی وفد نے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا، بلاول بھٹو کی قیادت میں نیویارک میں پہلا مصروف ترین دن

شکرئیہ ڈونلڈ ٹرمپ: پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر سے ملاقات
Pakistani Delegation Thanks Trump in Meeting with U.S. Envoy Dorothy She

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کا نو رکنی اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد، جس میں وفاقی وزیر، سابق وزرا اور ارکانِ پارلیمان شامل ہیں، اس وقت پاکستان کی عالمی سفارتی مہم کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں چینی سفیر سے اہم ملاقات
یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفدنے سلامتی کونسل کے ارکان کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کر دیا

Pakistani Delegation Thanks Trump in Meeting with U.S. Envoy Dorothy Shea at United Nations

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button