پاکستان

لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں ایک او ر پاکستانی خاتون کا کرونا کی وجہ سے انتقال

ایک ہفتہ قبل طبیعت خرا ب ہوئی جس کے بعد انہیں فرینکلن ہسپتال ، لانگ آئی لینڈ میںلے جایا گیا جہاں ان کا کرونا ٹیسٹ کنفرم ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرکے علاج شروع کیا گیا

اس دوران ان کی طبیعت مسلسل خراب ہوتی رہی اور وہ 25مارچ کی رات کو ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں، کمیونٹی کا سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

نیویارک (محسن ظہیر سے )نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ میں 25مارچ کی رات ایک اور پاکستانی خاتون روبینہ گھمن کا کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہو گیا ۔مرحومہ کی عمر63سال تھی اور وہ دو بچوں کی ماں تھیں ۔ان کا بڑا بیٹا ڈاکٹر ہے ۔مرحومہ کی تقریباً ایک ہفتہ قبل طبیعت خرا ب ہوئی جس کے بعد انہیں فرینکلن ہسپتال ، لانگ آئی لینڈ میںلے جایا گیا جہاں ان کا کرونا ٹیسٹ کنفرم ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرکے علاج شروع کیا گیا ۔اس دوران ان کی طبیعت مسلسل خراب ہوتی رہی اور وہ 25مارچ کی رات کو ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ جمعہ27مارچ کو ادا کرنے کے بعد لانگ آئی لینڈ کے پائن لان ہسپتال میں سپرد خاک کر دیا جائیگا۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی نے ڈاکٹرگھمن سے ان کی اہلیہ اور سوگوار خاندان سے گہری تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

یہ بھی پڑھیں؛ واشنگٹن میں جواں سال پاکستانی رحمان شکور کا انتقا ل

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لانگ آئی لینڈ میں چند روز قبل کرونا وائرس مرض کی وجہ سے انتقا ل کرنے والے حاجی محمد انجم اقبال وڑائچ مرحوم کا ڈاکٹر خاور گھمن (جو کہ روبینہ گھمن مرحومہ کے شوہر ہیں) کی فیملی سے بہت قریبی اور گہرا تعلق تھا ۔
امریکہ میں کرونا مرض کے پھیلنے کے بعد اب تک چار پاکستانیوں کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں ۔مرض کے پھیلنی کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹرز اور حکومتی حکام عوام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنے خود کو اپنے گھروں میں محدود کر لیں ، صفائی، سماجی فاصلے کو برقراررکھنے سمیت ضروری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

Related Articles

Back to top button