
کیپٹن وحید اختر کی ڈپٹی انسپکٹر ، لیفٹنٹ محمد عدنان احمد کی کیپٹن اور سارجنٹ فیاض خان کی لیفٹنٹ کے عہدے پر ترقیاں،
نیویارک (رپورٹ: محسن ظہیر )نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کیپٹن وحید اختر کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وحید اختر جو کہ کیپٹن کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے پاکستانی امریکن تھے ، جمعہ 25اپریل کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر بنا دئیے جائیں گے ۔ پروموشن تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش ، کیپٹن وحید اختر کو ان کی ترقی کا سرٹیفکیٹ دیں گی اور اسی تقریب میں وحید اختر کو ڈپٹی انسپکٹر کے بیج بھی لگا دئیں جائیں گے ۔
واضح رہے کہ کیپٹن وحید اختر، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تین ہزار سے زائد مسلم امریکن پولیس آفیسرز اور ایگزیکٹوز کی نمائندہ تنظیم مسلم آفیسرز سوسائٹی کے پریذیڈنٹ بھی ہیں ۔ وحید اختر کی ترقی سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹرز کے عہدے پر مسلم اور پاکستانی امریکن ایگزیکٹو آفیسرز میں ایک اور اضافہ ہو جائیگا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مصباح نور اور جہانگیر اشرف بھی ڈپٹی انسپکٹرز کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
پاکستانی اور مسلم امریکن پولیس آفیسرز اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے وحید اختر کو ان کی ہونیوالی ترقی پر مبارکباد دی گئی ہے اور ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا کی گئی ہے ۔
Promotions for Pakistani American Officers in NYPD: Waheed Akhtar Becomes Deputy Inspector, Adnan Ahmed Promoted to Captain, and Fayaz Khan to Lieutenant at Prestigious Ceremony