اوورسیز پاکستانیز

اسلام آباد کنونشن میں PTIکے ہزاروں اوورسیز ارکان ،عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کریں گے

سال 2018میں عمران خان کی قیادت میں جو تبدیلی لائے تھے ، اس کی حفاظت کے لئے وزیر اعظم کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہونگے ، ترجمان پی ٹی آئی نیویارک، امریکہ

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک ، امریکہ کے ترجمان و سیکرٹری انفارمیشن نیویارک ضمیر احمد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران اسلام آباد میں PTI کے اوورسیز کنونشن میں نارتھ امریکہ سمیت پارٹی کے ہزاروں پارٹی عہدیداران اور ارکان ،شریک ہوںگے ۔ اس کنونشن میں پارٹی ساتھی اور ارکان وزیر اعظم پاکستان اور پارٹی چئیرمین عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کااظہار کریںگے اور اپوزیشن جس کی حیثیت ”ٹائیں ٹائیں فش“ سے زیادہ نہیں ، کو باور کروائیں گے کہ لاکھوں کی تعداد میںبسنے والے اوورسیز پاکستانی نہ صرف عمران خان کے دست و بازو ہیں بلکہ سال 2018میں عمران خان کی قیادت میں آنیوالی تبدیلی کے محافظ بھی ہیں۔
ضمیر احمد چوہدری نے کہا کہ کورونا وبا اور عالمی صورتحال کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک عدم استحکام کا دور جاری ہے جس میں اقوام عالم کو اہم چیلنجوں کا سامنا ہے ۔پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں عالمی چیلنجوں کا بطریق احسن مقابلہ کیا اور کررہا ہے۔ اپوزیشن قائدین ان حالات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں حکومت دشمنی سے ملک و عوام دشمنی تک اتر آئے ہیں ۔ ان اپوزیشن قائدین نے اپنی انہی حرکتوں کی گذشتہ الیکشن میں قیمت ادا کی تھی اور آئندہ ڈیڑھ سال کے بعد ہونیوالے الیکشن بھی بھاری قیمت ادا کریں گے۔
ضمیر چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ، آصف زردری ، بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کی سیاست کے بلبلے سے جلد ہوا نکلنے والی ہے ، ان کی سیاست دھڑام سے نیچے گرے گی اور آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ان کی سیاست کی داستاں بھی نہیں رہنے دے گی ، داستانوں میں ۔

Related Articles

Back to top button