سیکرٹری سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود کا COPOکا دورہ
Punjab Social Welfare Secretary Javed Akhtar Mahmood Visits COPO Center in Brooklyn, NY

صوبائی سیکرٹری ویلفئیر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب جاوید اختر محمود نے بروکلین، نیویارک میں گذشتہ23سالوں سے مسلسل خدمات خلق میں پیش پیش ادارےCOPO کے سنٹرز کا دورہ کیا
جاوید اختر محمود جب کونی آئی لینڈ ایونیو، پر پہنچے تو ”کوپو“ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی نے ان کا اپنے ساتھیوں میاں اعجاز اور سلامت علی کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا
محمد رضوی نے سیکرٹری ویلفئیر پنجا ب کو بروکلین میں واقع ”کوپو “ کے کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین میں واقع دفتر اور سینئرز کی خدمات میں پیش پیش ادارے سینئر سٹیزن سنٹر کا بھی دورہ کروایا
محمد رضوی نے جاوید اختر محمود کو کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن(کوپو) کے قیام سے لے کر 23سالہ تاریخ ، اغراض و مقاصد اور خدمات کے سلسلے سے آگاہ کیااور اہم امور سے آگا ہ کیا
جاوید اختر محمود نے محمد رضوی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ”کوپو“ کی خدمات اور کردار سے متاثر ہوئے ہیں بلکہ بہت کچھ نیا سیکھ کر بھی جا رہے ہیں، محمد رضوی کو دورے کی دعوت
جاوید اختر محمود نے پنجاب حکومت اور اپنے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محمد رضوی کو خصوصی شیلڈز اور خوبصورت کشیدہ کاری کے ساتھ ہاتھ سے بنا ہوا ”واز“ بھی پیش کیا
محمد رضوی کی جانب سے جاوید اختر محمود کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کا ادارہ ”کوپو“ خدمات خلق کی بہتر سے بہتر انجام دہی کے سلسلے میں اپنے تجربات ، مشاہدات اور معلوما ت شئیر کرے گا

نیویارک ( اردو نیوز)حکومت پنجاب کے صوبائی سیکرٹری ویلفئیر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ جاوید اختر محمود نے بروکلین، نیویارک میں گذشتہ23سالوں سے مسلسل خدمات خلق میں پیش پیش ادارے کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو۔COPO) کے سنٹرز کا دورہ کیا اور اس بات کا جائزہ لیا کہ نیویارک ( یو ایس اے ) میں خدمات خلق کے کاموں میں کمیونٹی کے اہم ادارے کیسے کردار ادا کرتے ہیں ۔ جاوید اختر محمود جب کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین جو کہ نیویارک میں ”لٹل پاکستان“ کے نام سے علاقے کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ،پہر پہنچے تو ”کوپو“ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی نے ان کا اپنے ساتھیوں میاں اعجاز اور سلامت علی کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔
محمد رضوی نے سیکرٹری ویلفئیر پنجا ب کو بروکلین میں واقع ”کوپو “ کے دفتر اور اس کے ذیلی ادارے اور سینئرز کی خدمات میں پیش پیش ادارے سینئر سٹیزن سنٹر کا بھی دورہ کروایا ۔ محمد رضوی نے جاوید اختر محمود کو کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن(کوپو) کے قیام سے لے کر 23سالہ تاریخ ، اغراض و مقاصد اور خدمات کے سلسلے سے آگاہ کیا ۔ محمد رضوی نے دونوں سنٹرز کے دورے کے دوران جاوید محمود کو بتایا کہ گذشتہ 23سالوں سے ”کوپو“ کیسے بلا امتیاز خدمات خلق میں اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔
جاوید اختر محمود نے محمد رضوی اور ان کے ساتھیوں کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ”کوپو“ کی خدمات اور کردار سے متاثر ہوئے ہیں بلکہ بہت کچھ نیا سیکھ کر بھی جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور اپنا اس کردار کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے ۔
جاوید اختر محمود نے پنجاب حکومت اور اپنے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محمد رضوی کو خصوصی شیلڈز اور خوبصورت کشیدہ کاری کے ساتھ ہاتھ سے بنا ہوا ”واز“ بھی پیش کیا اور محمد رضوی کو ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے دورے کی دعوت بھی دی ۔
محمد رضوی کی جانب سے جاوید اختر محمود کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کا ادارہ ”کوپو“ خدمات خلق کی بہتر سے بہتر انجام دہی کے سلسلے میں اپنے تجربات ، مشاہدات اور معلوما ت شئیر کرے گا۔
Punjab Social Welfare Secretary Javed Akhtar Mahmood Visits COPO Center in Brooklyn, NY