پاکستان

فواد چوہدری کے اعزاز میں مجاہد خان اور آصف چوہدری کا عشائیہ

خان لاءفرم کے لانگ آئی لینڈ سٹی میں واقع آفس میں دئیے جانے والے عشائیہ میں دوست احباب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت کی ، فواد چوہدری کو نیویارک آمد پر خوش آمدید

پاکستان میں کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹ بنالی گئی ہیں ہمارے ماہرین نے یہ کٹ بنانی کی چین سے ہی تربیت حاصل کر رکھی تھی جو کہ ہمیں عین وقت پر بہت کام آئی ۔
یہی کٹ جو کہ ہمیں باہر سے آٹھ سے نو ہزاار روپے میں ملتی تھی، اب پاکستان میں آٹھ سے نو سو روپے میں دستیاب ہو گی، ہینڈ سینیٹائزر بھی تیار کر لیا ہے
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اٹارنی مجاہد خان اور آصف چوہدری کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب ، اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین
فواد چوہدری کینیڈا اور امریکہ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے، دورہ امریکہ کے دوران امریکی کمپنیوں سے پاکستان میں ”چپ “ اور سیمی کنڈکٹرز“ بنانے اور اعلیٰ تعلیم و تربیت کے حوالے سے مذاکرات

نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف لاءفرم ”خان لاءفرم“ کے لانگ آئی لینڈ سٹی میں واقع نئے آفس میں امریکہ کے دورے پر آئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ و استقبالیہ دیا گیا جس کی میزبانی، خان لاءفرم کے اٹارنی مجاہد خان اور آصف چوہدری نے کی ۔ فواد چوہدری واشنگٹن ڈی سی سے نیویارک پہنچنے کے بعد مجاہد خان اور آصف چوہدری جن کا شمار ان کے دیرینہ دوستوں میں بھی ہوتا ہے ، کے لاءآفس میں پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
استقبالیہ و عشائیہ میں مجاہد خان اور آصف چوہدری کے دوست احباب ، کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات اور تحریک انصاف نیویارک کے مقامی قائدین چوہدری پرویز ریاض امراء، مرزا خاور بیگ ، خورشید احمد بھلی ، ٹیپو اور راو¿ شوکت سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
فواد چوہدری نے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے اپنے دورہ کینیڈا اور امریکہ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اس دورے کے دوران ان کی امریکی کمپنیوں سے پاکستان میں ”چپ “ ٹیکنالوجی ، ”چپ“ کی تیاری اور اعلیٰ تعلیم و تربیت کے حوالے سے مفید بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری کے پاکستان میں قیام سے نہ صرف ہماری ملکی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ ہم بھاری زرمبادلہ بچانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لئے اپنے ہی ملک میں ”چپ“ اور ”سیمی کنڈکٹر“ جیسی اہم اشیاءکی مصنوعات سازی کر سکیں گے جو کہ زرمبادلہ کمانے کے حوالے سے گیم چینجر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حالات ٹھیک ہو گئے تو انشاءاللہ ہم جولائی میں دوبارہ امریکہ آئیں گے ۔

Group photo with Fawad Chaudhry at a reception hosted at Khan Law Firm, New York

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹ بنالی گئی ہیں ہمارے ماہرین نے یہ کٹ بنانی کی چین سے ہی تربیت حاصل کر رکھی تھی جو کہ ہمیں عین وقت پر بہت کام آئی ۔ یہی کٹ جو کہ ہمیں باہر سے آٹھ سے نو ہزاار روپے میں ملتی تھی، اب پاکستان میں آٹھ سے نو سو روپے میں دستیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فوری اقدامات کے باعث کرونا کے پھیلاو¿ میں کمی آئی لیکن اس وائرس کو پھیلاو¿ کو روکنا ، ہمارے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر اس چیلنج سے بطور قوم نبرد آزما ہو نا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے مقامی طور پر ہینڈ سینیٹائزر بھی تیار کر لیا ہے جو کہ نہایت ہی مناسب دام پر عوام کو دستیاب ہوگا۔
فواد چوہدری نے امریکہ میں گذرے اپنے ایام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے دوستوں مجاہد خان اور آصف چوہدری سمیت دوسروں کی دوستی پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔

Related Articles

Back to top button