جنگ میں پاکستان کی فتح کی خوشی،سرور چوہدری کا استقبالیہ، ملک شعیب اعوان کی شرکت
Sarwar Chaudhry Welcomes Shoaib Awan, Turns NY Reception into Victory Celebration for Pakistans

سرور چوہدری کا چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان کے اعزاز میں دیا گیا استقبالیہ ،بھارت کے خلاف جنگ میں، پاکستان کی دفاعی ، سفارتی اور عسکری فتح کی خوشی میں بدل گیا
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شعیب اعوان ، نے سرور چوہدری کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں کامیابی کا سہرا پاکستانی حکومت، قومی سیاسی قیادت بالخصوص بہادر مسلح افواج کو جاتا ہے
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا ہدف ہے کہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کے تحت 20 ہزار سکولوں میں رواں سال کے آخر تک 40لاکھ بچوں کو نصابی کتب کی فراہمی سمیت مفت تعلیمدی جائے
سرور چوہدری نے ملک شعیب اعوان کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی خوش ہیں کہ بھارت کے جارحانہ عزائم ناکام ہوئے اور جنگ میں پاکستان سرخرو ہوا، سرور چوہدری
تقریب سے خطاب کے دوران نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاءمیں امن کے لئے اُن کا کردار یاد رکھا جائیگا، استقبالیہ میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت
تقریب کے شرکاءنے بھی جنگ میں پاکستان کی تاریخی فتح اور بھارت کی ذلت آمیز شکست پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان کی قومی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ، پاکستان زندہ آباد کے نعرے
نیویارک ( محسن ظہیر ) نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما سرور چوہدری کا چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان کے اعزاز میں دیا گیا استقبالیہ ،بھارت کے خلاف جنگ میں، پاکستان کی دفاعی ، سفارتی اور عسکری فتح کی خوشی میں بدل گیا۔
استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی۔ سرور چوہدری نے ملک شعیب اعوان کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی خوش ہیں کہ بھارت کے جارحانہ عزائم ناکام ہوئے اور جنگ میں پاکستان سرخرو ہوا۔ انہوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاءمیں امن کے لئے اُن کا کردار یاد رکھا جائیگا۔
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شعیب اعوان جن کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے، نے سرور چوہدری کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں کامیابی کا سہرا پاکستانی کی موجودہ حکومت، قومی سیاسی قیادت بالخصوص بہادر مسلح افواج کو جاتا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے جیسے قوم اور اپنی مسلح افواج کا مورال بلند رکھا، وہ بھی قابل قدر ہے۔ شعیب اعوان نے امریکی صدر ٹرمپ کی امن کوشش کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کے دوران ملک شعیب اعوان نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا ہدف ہے کہ صوبے بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کے تحت بیس ہزار سکولوں میں رواں سال کے آخر تک 40لاکھ بچوں کو نصابی کتب کی فراہمی سمیت بالکل مفت تعلیم فراہم کی جائے ۔
تقریب کے شرکاءنے بھی جنگ میں پاکستان کی تاریخی فتح اور بھارت کی ذلت آمیز شکست پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان کی قومی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔
Sarwar Chaudhry Welcomes Shoaib Awan, Turns NY Reception into Victory Celebration for Pakistans