شمع حیدر کا الیکشن ریکارڈ اور تیسری ٹرم کا الیکشن
New Jersey Assemblywoman Shama Haider’s Election Record and Her Bid for a Third Term

سال 2023 کے جنرل الیکشن میں شمع حیدر نے 25,943 ووٹ حاصل کیے، جب کہ پرائمری میں 8,178 ووٹ حاصل ہوئے،سال 2021 کے جنرل الیکشن میں ا±نہیں 32,797 ووٹ ملے، اورپرائمری میں 9,502 ووٹ حاصل کیے تھے
نیو جرسی(محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست نیوجرسی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی امریکن سٹیٹ اسمبلی وومین شمع حیدر ،نیو جرسی اسمبلی کی ڈسٹرکٹ 37 سے تیسری ٹرم کے لیے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ وہ اس وقت اپنی دوسری ٹرم مکمل کر رہی ہیں، جو جنوری 2026 میں ختم ہوگی۔ڈسٹرکٹ 37 میں نیو جرسی اسمبلی کی دو نشستیں ہیں، اور اس سال ان دو نشستوں کے لیے کُل چھ امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن 10 جون 2025 کو منعقد ہوگا، جب کہ جنرل الیکشن 4 نومبر کو ہوگا۔
پرائمری میں امیدواروں کی فہرست (دو نشستوں کے لیے):اسمبلی وومین شمع حیدر،اسمبلی وومین ایلین پارک کے علاوہ چار اور امیدوار روزمیری ہرنینڈز،ڈینیئل پارک،ایمیل اسٹرن،تامار واربرگ میدان میں ہیں ۔ اسمبلی وومین شمع حیدر کو اِس بار پرائمری الیکشن میں دو ڈیموکریٹ امیدواروں کا سامنا ہے۔ اسی طرح دوسری موجودہ اسمبلی وومین ایلین پارک کو بھی اپنی نشست بچانے کے لیے دو امیدواروں کا سامنا ہے۔ یعنی ہر نشست کے لیے تین، تین امیدوار میدان میں ہیں، اور صرف دو کو کامیابی ملے گی۔
واضح رہے کہ سال 2023 کے جنرل الیکشن میں شمع حیدر نے 25,943 ووٹ حاصل کیے، جب کہ پرائمری میں 8,178 ووٹ حاصل ہوئے۔سال 2021 کے جنرل الیکشن میں ا±نہیں 32,797 ووٹ ملے، اورپرائمری میں 9,502 ووٹ حاصل کیے تھے۔یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اگرچہ ان کی مقبولیت برقرار ہے، لیکن ووٹوں کی تعداد میں معمولی کمی آئی ہے، جسے اس بار پرائمری میں نئے امیدواروں کی موجودگی کے باعث ایک چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے شمع حیدر کو پرائمر ی الیکشن میں پارٹی امیدوار قرار دیا گیا ہے تاہم دو امیدوار سامنے آنے کی وجہ سے انہیں اپنے سابقہ الیکشن کے برعکس پرائمری الیکشن لڑنا ہوگا۔
New Jersey Assemblywoman Shama Haider’s Election Record and Her Bid for a Third Term