امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

شہریار علی کی انتخابی مہم کی خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کی مذمت، ووٹرز بلا خوف ووٹ ڈالیں، جیت ہماری ہو گی ، شہریار علی

Attorney Sheharyar Ali Condemns Misinformation, Vows to Protect Muslim Voters from Intimidation and Barriers

ناسا کاؤنٹی ، نیویارک کے ڈسٹرکٹ 14سے ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے پاکستانی امریکن امیدوار شہر علی نے اپنی انتخابی مہم کے خلاف بعض عناصر کی جانب سے کئے جانے والے بے بنیاد اور گمراہکن پروپیگنڈہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کمیونٹی کی نمائندگی اور حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں اور چار نومبر کو کامیاب ہو کر حق اور سچ کا جھنڈا بلند کریں گے

نیویارک (خصوصی رپورٹ)ناسا کاؤنٹی ، نیویارک کے ڈسٹرکٹ 14سے ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے پاکستانی امریکن امیدوار شہر علی نے اپنی انتخابی مہم کے خلاف بعض عناصر کی جانب سے کئے جانے والے بے بنیاد اور گمراہکن پروپیگنڈہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کمیونٹی کی نمائندگی اور حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں اور چار نومبر کو کامیاب ہو کر حق اور سچ کا جھنڈا بلند کریں گے ۔
شہریار علی نے اپنی انتخابی مہم کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط معلومات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم شب و روز محنت کر رہی ہے اور کمیونٹی کی زبردست حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا پیغام لوگوں کے دلوں میں اثر کر رہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ کچھ عناصر خود کو خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔
شہریار علی کے مطابق، ہماری کمیونٹی کی بہت سی فیملیز کو ووٹ ڈالنے کے عمل میں حقیقی مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی افراد کے پاس قابلِ اعتماد سفری سہولت نہیں، کچھ طویل یا غیر متعین اوقاتِ کار میں مصروف رہتے ہیں، اور بہت سی خواتین چھوٹے بچوں کی نگہداشت کر رہی ہوتی ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر ہماری کمیونٹی ماضی میں انتخابات میں کم نمائندگی رکھتی رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ لوگ ارلی ووٹنگ کا آپشن استعمال کرتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔
شہریار علی نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم نے یہ صورتحال بدل دی ہے۔ ان کی ٹیم نے درجنوں خاندانوں کی مدد کی ہے تاکہ وہ ابتدائی ووٹنگ کے ذریعے بآسانی، محفوظ اور پ±راعتماد انداز میں ووٹ ڈال سکیں یہی وہ نظام ہے جسے ڈیموکریٹک پارٹی نے خود فروغ دیا تھا۔
شہریار علی نے افسوس ظاہر کیا کہ اب وہی لوگ جو اس سہولت کے حامی تھے، اس وقت رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں جب مسلم کمیونٹی کو موثر طور پر ووٹنگ کے عمل میں شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کچھ ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ خاص طور پر حجاب یا نقاب پہننے والی خواتین کو ووٹ دینے کے وقت تضحیک آمیز رویے، یا ان کے ووٹر ریکارڈ “نہ ملنے” کے بہانے سے پریشان کیا جا رہا ہے۔شہریار علی نے واضح کیا کہ یہ طرزِ عمل ناقابلِ قبول ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی مہم کے ذریعے یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہماری کمیونٹی بغیر خوف، بغیر امتیاز اور بغیر دباؤ کے اپنے ووٹ کے حق کا آزادانہ استعمال کر سکے۔

Attorney Sheharyar Ali Condemns Misinformation, Vows to Protect Muslim Voters from Intimidation and Barriers

Related Articles

Back to top button