اوورسیز پاکستانیز

ناسا کاؤنٹی الیکشن، پاکستانی امریکن شہریار علی کامیاب نہ ہو سکے

Shehryar Ali Thanks Voters for Support After Nassau County Election Loss

ناسا کاؤنٹی الیکشن، پاکستانی امریکن شہریار علی کامیاب نہ ہو سکے
شہریار علی جانب سے اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جنہوں نے ان کی انتخابی مہم میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ، حوصلہ افزائی کی اور ان کے لئے ووٹ کیا

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن شہریار علی نیویارک کے نواح میں واقع ناسا کاؤنٹی میں ہونیوالے الیکشن میں ڈسٹرکٹ14سے کاؤنٹی لیجسلیٹر کے الیکشن میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ شہریار علی جو کہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امیدوار تھے کے مقابلے میں ڈیموکریٹ امیدوار سنتھیا نونز کامیاب ہو گئی ہیں ۔ شہریار علی نے بھرپور انداز میں اپنی مہم چلائی اور ناسا کاؤنٹی میں پاکستانی ، مسلم اور ساو¿تھ ایشین کمیونٹی کی موجودگی اور اہمیت کو اجاگر کیا ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور شہریار علی کے سپورٹرز کی جانب سے شہریار علی کو بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ انہوں نے کمیونٹی کو ایک راستہ دکھایا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی اب منتخب ایوانوں میں اپنی نمائندگی خود کریں ۔
شہریار علی جانب سے اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جنہوں نے ان کی انتخابی مہم میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ، حوصلہ افزائی کی اور ان کے لئے ووٹ کیا۔

Shehryar Ali Thanks Voters for Support After Nassau County Election Loss

Nassau County (Urdu News) — Pakistani American Republican candidate Sheharyar Ali ran an impressive and competitive race in the Nassau County Legislator District 14 election but narrowly lost to Democrat Cynthia Nunez.

According to official results with 52 of 52 precincts counted, Cynthia Nunez received 8,377 votes (55.30%), while Sheharyar Ali secured a combined 6,754 votes (44.58%) under the Republican and Conservative party lines. The margin of difference stood at approximately 1,623 votes.

However, the absentee ballots are not yet included in this count and may slightly adjust the final totals.

Following the results, Sheharyar Ali thanked all his voters, volunteers, and community supporters for their dedication and encouragement throughout the campaign, reaffirming his commitment to continue working for Nassau County’s residents and the Pakistani American community.

#UrduNewsUSA #SheharyarAli

Related Articles

Back to top button