اوورسیز پاکستانیزخبریں

شہباز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے ویلکم ریلی کا اعلان

شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 26ستمبر کو خطاب کے موقع پر صبح ٹھیک8بجے اقوام متحدہ کے سامنے فرسٹ ایونیو اور 47سٹریٹ پر ”ویلکم ریلی “ کا اہتمام کیا گیا ہے

شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 26ستمبر کو خطاب کے موقع پر صبح ٹھیک8بجے اقوام متحدہ کے سامنے فرسٹ ایونیو اور 47سٹریٹ پر ”ویلکم ریلی “ کا اہتمام کیا گیا ہے

نیویارک (ا ردو نیوز) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے ویلکم ریلی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اعلان کے مطابق ویلکم ریلی ، پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی جانب سے نکالی جائے گی جس میں وزیر اعظم کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خطاب کا خیر مقدم کیا جائے گا اور کشمیر اور غزہ کے مظلوم عوام کا مقدمہ پیش کرنے اور اقوام عالم کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے مطابق پاکستانی امریکن کمیونٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 26ستمبر کو خطاب کے موقع پر صبح ٹھیک8بجے اقوام متحدہ کے سامنے فرسٹ ایونیو اور 47سٹریٹ پر ”ویلکم ریلی “ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ویلکم ریلی میں پاکستان کے وزیر اعظم کا مظلوم کشمیری عوام، غزہ میں جنگ بندی اور غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں اقوام عالم کے سامنے مقدمہ پیش کرنے ، دنیا میں قیام امن کے لئے آواز بلند کرنے اور پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے پر ، وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا جائے گا اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے اقوام عالم کے سامنے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائےگا۔

Related Articles

Back to top button