پاکستان

لندن برج پرحملہ،ایک شخص ہلاک، میٹرو پولیٹن پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی قراردےدیا

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لندن واقعہ کے بعد جاری کردہ ٹویٹ میں کہا گیا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ، لندن حملے کا بغورجائزہ لے رہی ہے

لندن (اردو نیوز ) برطانوی دارالحکومت لندن میں جمعہ کے روز لندن برج کے قریب چاقو بردارشخص کے حملے اور فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات جاری کی جا رہی ہیں ۔فائرنگ اور چاقو حملے کے واقعے کے بعد لندن برج اور لندن برج (ٹیوب ) پر ٹرینوں کے سٹاپ کو روک دیا گیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میٹرو پولیس اور مقامی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بھی جائے وقوعہ کی نگرانی شروع کر دی گئی ۔واقعہ کے بعد ملک بھر میں سنسنی پھیل گئی ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کاروائی کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے ۔

مئیر لندن نے لندن برج حملے کے حوالے سے درج ذیل بیان ٹویٹ کیا

میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے واقعہ کو دہشت گردی قراردے دیا گیا اور کہا گیا کہ مشتبہ شخص نے ایسی جیکٹ پہن رکھی کہ جس سے اس کے خود کش جیکٹ ہونے کا گمان ہوتا تھا ۔واقعہ کے بعد لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر نیل اے باسو کی جانب سے واقعہ سے متعلق درج ذیل بیان جاری کیا گیا۔

Police statement: AC Neil Basu gives statement on #LondonBridge incident. 29.11.19
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لندن واقعہ کے بعد جاری کردہ ٹویٹ میں کہا گیا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ، لندن حملے کا بغورجائزہ لے رہی ہے۔

 

مئیر لندن صادق خان نے واقعہ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہو رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی کو اس واقعہ کے متعلق کوئی معلومات ہو تو وہ فوری طور پر حکام کوآگاہ کرے ۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحققیات جاری ہے ۔ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا حملہ آور شخص اکیلا تھا یا اس کے کوئی ساتھی بھی ہیں اور آیا حملہ آور کوئی انتہا پسند شخص تھا؟اور اس کے محرکات کیا تھے ؟

 

 

 

London Bridge attack 2019

 

Related Articles

Back to top button