پاکستانامیگریشن نیوز

چارلی کرک کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر 6 غیرملکیوں کے ویزے منسوخ

متعلقہ افراد کی سوشل میڈیا پوسٹس اور چارلی کرک سے متعلق شیئر کیے گئے وڈیو کلپس کا جائزہ لینے کے بعد یہ تعین کیا گیا ہے کہ ان کے ویزے منسوخ کیے جائیں

صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر 6 غیرملکیوں کے ویزے منسوخ

واشنگٹن( نیوز ڈیسک ) ٹرمپ انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر قدامت پسند رہنما چارلی کرک کے قتل کے حوالے سے مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرے پر 6 غیرملکیوں کے ویزے منسوخ کر دیئے ہیں۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہناہے کہ متعلقہ افراد کی سوشل میڈیا پوسٹس اور چارلی کرک سے متعلق شیئر کیے گئے وڈیو کلپس کا جائزہ لینے کے بعد یہ تعین کیا گیا ہے کہ ان کے ویزے منسوخ کیے جائیں۔ دائیں بازو کے نوجوان کارکن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کِرک گزشتہ ماہ یوٹا یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے کہ جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کو سب سے بڑے سویلین اعزاز ”صدارتی میڈل برائے آزادی“ سے نوازا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے جن 6غیرملکیوں کے ویزے منسوخ کیے ہیں ان کا تعلق ارجنٹائن، برازیل، جرمنی، میکسیکو، پیراگوئے اور جنوبی افریقہ سے بتایا گیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو، امیگریشن قوانین کے اطلاق سے ہماری سرحدوں ، ہماری ثقافت اور ہمارے شہریوں کا تحفظ کریں گے۔
نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شہریوں پر زور دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چارلی کرک سے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔ گزشتہ ماہ نائب سیکرٹری خارجہ کرسٹوفر لینڈو نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ وہ کسی ایسی پوسٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کریں۔

State Department revokes US visas over Kirk criticism

Related Articles

Back to top button