لانگ آئی لینڈ میں عظیم الشان صوفی پارٹی ہال کا قیام
صوفی پارٹی ہال کا قیام، لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کےلئے ایک نئے ، خوبصورت پارٹی ہال کے طور پر اضافہ ہوگا
لانگ آئی لینڈ، نیویار ک کے علاقے ہیمپسٹیڈ میں ون ہیلن کیلر وے پر ”صوفی پارٹی ہال “ کے نام سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک نئے اور خوبصورت پارٹی ہال کا قیام عمل
صوفی پارٹی ہال کا قیام، لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کےلئے ایک نئے ، خوبصورت اور سٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی ہال کے طور پر اضافہ ہوگا۔ دو سو زائد مہمانوں کی گنجائش ، ہر قسم کی تقریبات کےلئے تیار
صوفی پارٹی ہال کے قیام اور تذئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد ہال کی گرینڈ اوپننگ دو ہفتوں میں کی جائے گی۔ ہال کی گرینڈ اوپننگ سے قبل افتخار بٹ اور طاہرہ نذیر کی پریس کانفرنس
پریس کانفرنس میں کمیونٹی کی اہم شخصیات امجد نواز، ثانیہ نعیم ، نعیم صدیقی المعروف سڈ بھائی، ارشد اسلام سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ، کمیونٹی قائدین کا صوفی پارٹی ہال کے قیام کا خیر مقدم
نیویارک ( اردونیوز) نیویارک ( اردونیوز) لانگ آئی لینڈ، نیویار ک کے علاقے ہیمپسٹیڈ میں ون ہیلن کیلر وے پر ”صوفی پارٹی ہال “ کے نام سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک نئے اور خوبصورت پارٹی ہال کا قیام عمل میں آگیا ہے ۔صوفی پارٹی ہال کے پریذیڈنٹ افتخار بٹ نے طاہرہ نذیر کے ہمراہ پارٹی ہال کے قیام اور گرینڈ اوپننگ کا اعلان پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر افتخار بٹ اور طاہرہ نذیر کے ہمراہ کمیونٹی کے اہم قائدین امجد نواز صدیقی ، نعیم صدیقی المعروف سڈ بھائی،معروف سیٹ ڈیزائنر ثانیہ نعیم اور ارشد اسلام بٹ بھی موجود تھے ۔
افتخار بٹ نے بتایا کہ صوفی پارٹی ہال کا قیام، لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی سمیت تمام کمیونٹیز کے لئے ایک نئے ، خوبصورت اور سٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی ہال کے طور پر اضافہ ہوگا۔دو سو زائد مہمانوں کی گنجائش رکھنے والے صوفی پارٹی ہال میں شادی بیاہ ، سالگرہ ، گریجویشن سمیت ہر قسم کی تقریبات منعقد ہو ںگی ۔
افتخار بٹ کا کہنا تھا کہ صوفی پارٹی ہال کے قیام اور تذئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد ہال کی گرینڈ اوپننگ دو ہفتوں میں کی جائے گی جس میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کو مدعو کیا جائےگا ۔ انہوں نے کہا کہ صوفی پارٹی ہال کے علاقے میں پارکنگ کا بہترین انتظام ہے اور ہال میں منعقد ہونیوالی تقریبات میں پاکستانی سمیت ہر قسم کے کھانوں کی وسیع ورائٹی بھی موجود ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے ایسے افراد کہ جنہیں مالی طور پر مشکلات ہیں ، کی تقریبات میںصوفی ہال کی جانب سے خصوصی تعاون کیا جائےگا۔
تقریب سے خطاب کے دوران کمیونٹی قائدین امجد نواز، نعیم صدیقی سڈ بھائی، ثانیہ نعیم اور ارشد اسلام بٹ نے افتخار بٹ اور طاہرہ نذیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوفی ہال کے قیام سے ہیمپسٹیڈ ، لانگ آئی لینڈ میں ایک اچھے ہال کی کمی پوری ہو جائے گی۔انہوں نے افتخار بٹ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ صوفی پارٹی ہال کے قیام کے پیدا ہونے والے موقع سے مستفید ہوں اور انتظامیہ کو کمیونٹی کی سپورٹ فراہم کریں ۔طاہر ہ نذیر نے کہا کہ افتخار بٹ کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ صوفی پارٹی ہال ، لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریبات کا مرکز ہوگا۔



