پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک کا بجٹ کن منصوبوں پر خرچ ہو!، پاکستانی کمیونٹی میں The Peoples Moneyبارے آگہی سیمینار

نیویارک سٹی کے پروگرامThe Peoples Moneyپروگرا م کے تحت سٹی کے مختلف علاقوں میں تعمیر و ترقی کے پراجیکٹ کا نیویارکرز ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ کریں گے

نیویارک کا بجٹ کن منصوبوں پر خرچ ہو!، پاکستانی کمیونٹی میں The Peoples Moneyبارے آگہی سیمینار
نیویارک سٹی کے پروگرامThe Peoples Moneyپروگرا م کے تحت سٹی کے مختلف علاقوں میں تعمیر و ترقی کے پراجیکٹ کا نیویارکرز ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ کریں گے
کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (COPO) اور کمیونٹی کی اہم تنظیم امریکن کونسل آف مینارٹی وومین کے زیر اہتمام بروکلین میں ” کوپو“ آفس میں خصوصی سیمینار ، نیویارک سٹی حکام کی شرکت
سیمینار کے انعقاد میں کوپو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی اور ”ACMW“ کی سربراہ بازہ روحی نے کردار ادا کیا، سیمینار میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت
تجاویزجو کہ سمال بزنس کی ترقی ، کمیونٹی سنٹر کے قیام ، پبلک سیفٹی کو مزید بہتر بنانا اور لائیبریریوں میں بہتری سے متعلق تھیں ، سٹی حکومت کو جمع کرائی جائیں گی تاکہ متعلقہ علاقوں میں مطلوبہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں
COPOاور ACMWکا پاکستانی کمیونٹی پر زور کہ کمیونٹی ارکان زیادہ سے زیادہ تعداد میں دی پیپلز منی پروگرام میں ایسے منصوبوں کے بارے میں ووٹ دیں کہ جن کی کمیونٹی کو ضرورت ہے

Bazah Roohi (Right), Muhammad Razvi (Left)
Muhammad Razvi COPO, Bazah Roohi ACMW

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی اور امیگرنٹ کمیونٹیز کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو۔COPO) اور خواتین کی ایک اہم تنظیم امریکن کونسل آف مینارٹی وومین (اے سی ایم ڈبلیو۔ACMW)نے بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی سے ان کے علاقوں میں مطلوبہ سہولتوں کی دستیابی کے لیے تجاویز اکٹھی کرلی ہیں۔ یہ تجاویزجو کہ سمال بزنس کی ترقی ، کمیونٹی سنٹر کے قیام ، پبلک سیفٹی کو مزید بہتر بنانا اور لائیبریریوں میں بہتری سے متعلق تھیں ، نیویارک سٹی حکومت کو جمع کرائی جائیں گی تاکہ متعلقہ علاقوں میں مطلوبہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔
نیویارک کی شہری حکومت کے محکمے سوک اینگجمنٹ کمیشن کے پروگرام “دی پیپلز منی” کے تحت” کوپو “اور” اے سی ایم ڈبلیو“ نے کونی آئی لینڈ ایونیو پر ایک آگہی سیمینار منعقد کیا، جس کی ابتداءتلاوتِ کلامِ پاک سے ہوئی۔ سیمینار میں ”کوپو “ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی سمیت نوجوان، مرد و خواتین اور بزرگ افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
سوک اینگجمنٹ کمیشن کی نمائندہ پاولیٹ ہا ہئلی نے حاضرین کو شہری حکومت کے بجٹ پر بریفنگ دی۔ شرکا کو بتایا گیا کہ اس پروگرام کا مقصد شہریوں سے یہ رائے لینا ہے کہ حکومت 115 ارب ڈالر کے بجٹ میں کمیونٹیز کے لیے مختص فنڈز کو ان کے علاقوں میں کن سہولتوں کی فراہمی کے لیے استعمال کرے۔
اس موقع پر آگہی دیتے ہوئے امریکن کونسل آف منارٹی وومن کی چیئرپرسن بازہ روحی کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ آپ لوگوں کی علاقائی ضروریات کیا ہیں۔ قبل ازیں کوپو کی ٹیم میں شامل عبد ال اور فیضان نے انگریزی اور اردو میں تعمیراتی منصوبوں اور مختلف پروگرامز کے لیے مختص بجٹ کے فرق پر بریفنگ دی۔ سیمینار میں پانچ پانچ افراد پر مشتمل گروپس تشکیل دیے گئے اور ایک فارم میں ان کی سفارشات اور تجاویز درج کی گئیں، جو شہری حکومت کو پیش کی جائیں گی۔ ان تجاویز پر ووٹنگ کے بعد حکومت مجوزہ پروگرام سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔
”دی پیپلز منی “ بارے میں نیویارک سٹی میں ہونیوالی ووٹنگ میں نیویارکرز قطع نظر امیگریشن سٹیٹس کے ووٹ ڈال سکیں گے اور گیارہ سال اور اس سے زائد عمر کے نیویارکرز ووٹ ڈال سکیں گے ۔کوپو اور اے سی ایم ڈبلیو کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی پر زور دیا گیا کہ کمیونٹی ارکان زیادہ سے زیادہ تعداد میں دی پیپلز منی پروگرام میں ایسے منصوبوں کے بارے میں ووٹ دیں کہ جن کی کمیونٹی کو ضرورت ہے

Related Articles

Back to top button