امیگریشن نیوز

پاکستانی امریکن کونسل کی جانب سے امریکہ اور پاکستان میں بدستورمستحقین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

ہم بڑی رازداری سے اور عزت والے طریقے سے مستحق کے ساتھ ساتھ سفید پوش افراد جو کہ شدید معاشی بحران کا شکار ہیں ، کورات کے اندھیرے میں راشن پہنچا رہے ہیں

ہم امریکہ سمیت اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں سے اپیل کریں گے کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے ہم وطنو کو نہ بھولیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں ۔سیم خان
پاکستان میں عرفان جیلانی (کراچی) ، سلمان اصغر (حیدر آباد) ، سعید احمد بھلی (سیالکوٹ)، نوشین جعفری (لاہور) ، نعیم وصی (اسلام آباد) ، سیموئیل پیار (مسیحی برادری ) اور ال فتح گروسری سٹور کے ساتھ کام کررہے ہیں

نیوجرسی (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کونسل، پاکستان اور امریکہ میں بدستور کرونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کے شکار پاکستانیوں کی امداد کے سلسلے میں اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے ۔سیم خان نے بتایا کہ پاکستانی امریکن کونسل نے پاکستان کے مختلف شہروں کراچی، حیدر آباد، اسلام آباد، سیالکوٹ اور لاہور میں میں بلا امتیاز، مذہب اور رنگ ونسل متاثرہ افراد کورازداری اور عزت سے راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔سیم خان نے کہا کہ پاکستانی امریکن کونسل ، پاکستان میں اپنے ساتھیوں عرفان جیلانی (کراچی) ، سلمان اصغر (حیدر آباد) ، سعید احمد بھلی (سیالکوٹ)، نوشین جعفری (لاہور) ، نعیم وصی (اسلام آباد) ، سیموئیل پیار (مسیحی برادری ) اور ال فتح گروسری سٹور کے ساتھ ملکر امدادی سرگرمیاں کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کار خیر میں جو بھی صاحب حیثیت افراد حصہ ڈالنا چاہیں، وہ ہم سے رابطہ کریں ۔
سیم خان نے کہا کہ پاکستانی امریکن کونسل ، پاکستان میں پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ مسیحی سمیت دیگراقلیتی برادری کے ارکان کو بھی ہر ممکن امداد پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایسٹر کے موقع پر ہم نے چالیس سے زائد خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن فراہم کیا ہے ۔
کراچی میں پاکستانی امریکن کونسل کی جانب سے مستحق عوام میں عرفان جیلانی نے متاثرہ افراد میں راشن بانٹا۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے ہم مسلسل مستحق افراد میں راشن بانٹ رہے ہیں ۔ہمارے بانٹنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم بڑی رازداری سے اور عزت والے طریقے سے مستحق کے ساتھ ساتھ سفید پوش افراد جو کہ شدید معاشی بحران کا شکار ہیں ، کورات کے اندھیرے میں راشن پہنچا رہے ہیں ۔عرفان جیلانی نے کہا کہ ہم پاکستانی امریکن کونسل کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اس مشکل وقت میں کراچی کے لوگوں کی مشکل کو سمجھا اور دیار غیر سے مدد کے لئے ہم سے رابطے میں آگئے ۔ ہم امریکہ سمیت اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں سے اپیل کریں گے کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے ہم وطنو کو نہ بھولیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں ۔اب ہم احمد بابر کے ساتھ مل کر رکشہ اور مو ٹر سائیکل چلانے والوں کی چالیس خاندانوں کے لئے راشن کا انتظام کررہے ہیں ۔

Pakistani American council distributing ration amongst needy families in Pakistan and USA

Related Articles

Back to top button