امیگریشن نیوز

علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے زیر اہتمام بروکلین میلے کے عہدیداروں کا اعلان

پاکستان ڈے بروکلین میلہ کے چئیرمین مشتاق احمد کمبوہ ، پریذیڈنٹ مقصود الٰہی وریاہ اور کو چئیرمین بلال شیخ ہوں گے ، پاکستان ڈے بروکلین میلہ ہفتہ 27اگست کو ہوگا

اس سا ل پہلی بارمیلے میں فلوٹ شامل کئے جا رہے جو برائٹن بیچ سے چلتے ہوئے ، ایونیو ایچ تک آئیں گے وہاں سے سب لوگ ایک اجتماع کی صورت میں اٹھاری ایونیو پر میلے میں پہنچیں گے
ناصر اعوان، طاہر بھٹہ، شیخ اشفاق، چوہدری جاوید چیچی ، عارف شیخ ، راجہ رزاق، راجہ ضمیر پوران ، اشتیاق دت، جہانزیب نوید گوندل ، مختار ، پرویز جمی ،ملک اکرم ، طارق بٹ اور ساتھیوں کی مشترکہ پریس کانفرنس

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں ہفتہ ،27اگست کو پاکستان ڈے بروکلین میلے کی تفصیلا ت کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان ڈے بروکلین میلہ کے اس سال چئیرمین مشتاق احمد کمبوہ ، پریذیڈنٹ لالہ مقصود الٰہی وریاہ اور کو چئیرمین بلال شیخ ہوں گے ۔یہ اعلان کمیونٹی سنٹر اور میلہ کمیٹی کے قائدین ناصر اعوان، طاہر بھٹہ، شیخ اشفاق، چوہدری جاوید چیچی ، عارف شیخ ، راجہ رزاق، راجہ ضمیر پوران ، اشتیاق دت، جہانزیب نوید گوندل ، مختار ، پرویز جمی ،ملک اکرم ، طارق بٹ اور ساتھیوں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا گیا ۔
قبل ازیں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر اور پاکستان ڈے بروکلین میلہ کمیٹی کے قائدین نے میلے کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ کورونا کی وجہ سے دو سال کے تعطل کے بعد ہونیوالے میلے کو وطن عزیز پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے حوالے سے تاریخی بنایا جائیگا۔
شیخ اشفاق نے محرم الحرام کے احترام میں اگست کے تیسرے ہفتے ستائس اگست بروز ہفتہ کو میلے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بروکلین میلہ 18ایونیو اور کونی آئی لینڈ ایونیو پر منعقد کیا جائیگا۔ طاہر بھٹہ نے کہا کہ اس سا ل پہلی بارپاکستان ڈے بروکلین میلے میں فلوٹ شامل کئے جا رہے ہیں ۔ فلوٹ برائٹن بیچ سے چلتے ہوئے ، سبز ہلالی پرچم بلند کرتے ہوئے ایونیو ایچ تک آئیں گے وہاں سے ہم سب لوگ ایک اجتماع کی صورت میں اٹھاری ایونیو پر میلے میں پہنچیں گے ۔
ناصر اعوان نے میلہ کمیٹی کے چئیرمین مشتاق کمبوہ ، صدر لالہ مقصود الٰہی اور کو چئیرمین بلال شیخ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی پاکستان کے میلے کی کامیابی میں ہم ان کے دست و بازو بنیں گے ۔چوہدری جاوید چیچی نے کہا کہ پاکستان کے75ویں جشن آزادی کے حوالے سے ہمیں میلے کا کامیاب ترین بنانا ہوگا۔
چئیرمین مشتاق احمد کمبوہ کا کہنا تھا کہ وہ علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے تمام ساتھیوں کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے چئیرمین کے عہدے کے لئے ان کا انتخاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے اجتماعی کوششوں سے ایک زندہ دل قوم کی حیثیت سے جشن آزادی پاکستان کو کامیاب بنانا ہے ۔
لالہ مقصود الٰہی نے کہا کہ میں پوری کمیونٹی کو علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے زیر اہتمام بروکلین میلے میںشرکت کی دعوت دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں پوری کمیونٹی کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ہم ایک قوم بن کر اپنا جشن آزادی منائیں ۔ کو چئیرمین بلال عارف شیخ نے کہا کہ میلے میں انٹرٹینمنٹ کا خصوصی پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر عہدیداران اور کمیونٹی قائدین کا کہنا ہے کہ وہ علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے دست و بازو بن کر بروکلین میلے کو کامیاب بنائیں گے ۔
علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے قائدین کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے کہا گیا کہ وہ 27اگست کو ہونیوالے میلے میں شریک ہو کر وطن عزیز کا جشن آزادی جوش و خروش سے منا کر امریکہ میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کریں

Related Articles

Back to top button