بین الاقوامیکالم و مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وزیر دفاع مارک ایسپر کو فارغ کر دیا

صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ مارک ایسپر کو وزیر دفاع کے عہدے سے ”ٹرمی نیٹ “ کیا جاتا ہے اور ان کی جگہ نیشنل کاونٹر از م سنٹر کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ملر کو قائمقام وزیر دفاع مقر ر کیا جاتا ہے

نیویارک (محسن ظہیر ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے ۔ سوموار کو صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ مارک ایسپر کو وزیر دفاع کے عہدے سے ”ٹرمی نیٹ “ کیا جاتا ہے اور ان کی جگہ نیشنل کاونٹر از م سنٹر کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ملر کو قائمقام وزیر دفاع مقر ر کیا جاتا ہے۔ تین نومبر کو ہونیوالے صدارتی الیکشن کے بعد صدر ٹرمپ کی کابینہ میں یہ پہلی اور بڑی تبدیلی ہے ۔صدر نے اپنے ٹویٹ میں مارک ایسپر کو فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خدمات پر شکرئیہ بھی ادا کیا ۔ گذشتہ کچھ دنوں سے افواہیں زیر گردش تھیں کہ مسٹرایسپر کو یا فارگ کر دیا جائےگا یا وہ مستعفی ہو جائیں گے تاہم ان کے سٹاف کے قریبی حلقوں کا کہنا تھا کہ مسٹر ایسپر نئے صدر کی تقریب حلف برداری تک کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم انہیں سوموار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ وزیر دفاع ایسپر اور صدر ٹرمپ میں پانچ ماہ قبل اس وقت اختلافات پیدا ہوئے تھے کہ جب انہوں نے ” ان سوریکشن قانون “ کو کار فرما عمل لانے سے انکار کر دیا تھا ۔

Related Articles

Back to top button