اوورسیز پاکستانیزپاکستان

نیویارک میں شوکت خانم ہسپتال کراچی کےلئے فنڈ ریزنگ ، لاکھوں ڈالرز کے عطیات

Fundraising for Shaukat Khanum Cancer Hospital Karachi in New York receives huge donations from Pakistani American Community

Jشوکت خانم ہسپتال کراچی کے لئے کوینز ، نیویارک میں ہونیوالی فنڈ ریزنگ میں کمیونٹی کی اہم و مخیر شخصیات نے دل کھول کر عطیات دئیے

 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے نیویارک میں فنڈ ریزنگ منعقد کی گئی جس میں شوکت خانم کنسر ہسپتال کراچی کے لئے فنڈ ریزنگ کی گئی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد امریکہ اور پاکستان کے قومی ترانے گائے گئے ۔ علی رشید نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ 

کوینز ، نیویارک کے ٹاور آن دی پارک ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم و مخیر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دل کھول کر شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے عطیاے دئیے اور عمران خان کا لاہور ، پشاور کے بعد کراچی میںبھی شوکت خانم کینسر ہسپتال تعمیر کرنے پر شکرئیہ اد ا کیا ۔



تقریب کے اہتمام میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات اکرم مرزا، علی رشید ، آصف اور نائلہ سمیت دیگر منتظمین نے خصوصی کردار اد اکیا۔ تقریب میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کے تعمیراتی پراجیکٹ کے بارے میں مفصل رپورٹ پیش کی گئی اور کہا گیا کہ اس ہسپتال کی تعمیر سے کراچی اور سندھ کے  ساتھ بلوچستان کے کینسر کے مریضوں کا ان کے علاقے میں ہی علاج کرنا ممکن ہوگا۔

video

عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے منصوبے کو مکمل کروانے کے لئے دل کھول کر عطیات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا کینسر ہسپتال سب سے بڑا کینسر ہسپتال ہوگا اور جدید مشینری سے لیس ہوگا ۔ 

فنڈ ریزنگ ڈنر کے منتظم اکرم مرزا کے خطاب نے تقریب میں جذباتی ماحول پیدا کردیا ۔ اکرم مرزا نے کہا کہ وہ خود کے مریض ہیں اور اب انہیں احساس ہوا ہے کہ اس مرض میں مبتلا افراد کن کیفیات سے گذرتے ہیں ۔ تقریب میں اکرم مرزا نے اپنے اور فیملی کی جانب سے اکتیس ہزار ڈالرز عطیہ کئے ۔ تقریب کے شرکاء نے ان کے جذبے اور خدمات کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا ۔ 


یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک زمانہ تھا کہ عمران خان خود شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ کیا کرتے تھے لیکن ایک عرصے سے چیریٹی کی دنیا میں شوکت خانم کینسر ہسپتال ایک ایسا برانڈ اور نام بنا گیا ہے کہ دنیا بھر بالخصوص امریکہ میں لوگ صرف شوکت خانم کینسر ہسپتا ل کے نام پر ہونیوالے فنڈ ریزنگ میں آتے ہیں اور عطیات دیتے ہیں ۔

فنڈریزنگ کی تقریب میں عمران خان کے دستخط والا بیٹ  چھ ہزار ڈالرز میں جبکہ دو کرکٹ بال ساڑھے چھ ہزار ڈالرز میں نیلام ہوئے اور حاصل ہونیوالی آمدن شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کے لئے عطیہ کردی گئی ۔

تقریب میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ حمیرا ارشد نے خصوصی پرفارم کیا اور شرکاء کو محظوظ کیا ۔ 

تازہ اور اہم تریں خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے وزٹ کرتے رہیں
Urdu News USA
www.urdunewsus.com

Related Articles

Back to top button