پاکستان

عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی یکم اگست کونیویارک میں پرفارم کریں گے

سانول عیسیٰ خیلوی ’پاکولی‘کے زیر اہتمام یکم اگست کو آئزن ہاور پارک، لانگ آئی لینڈ مین جشن آزادی پاکستان میں پرفارم کریں گے

نیویارک (اردونیوز) معروف گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کے بیٹے سانول عیسی خیلوی یکم اگست کو لانگ آئی لینڈ (نیویارک) میں ہونیوالے ’پاکولی کے زیر اہتمام آئزن ہاور پارک میں ہونیوالے پاکستان فیسٹول میں پرفارم کریں گے ۔ یہ نیویارک میں ان کی پہلی پبلک پرفارمنس ہو گی ۔ ان کے علاوہ سعدئیہ ملک اور جنید یونس بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ سانول عیسیٰ خیلوی چند سال قبل مستقل طور پر امریکہ منتقل ہو گئے تھے ۔ وہ اب امریکہ رہتے ہیں ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کمیونٹی آف نیویارک (پاکولی ۔PACOLI) کے زیر اہتمام یکم اگست کو آئزن ہاور پارک، لانگ آئی لینڈ مین جشن آزادی پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔نیویارک میں کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ 18ماہ کے دوران جہاں کاروبار زندگی معطل رہا ، وہاںنیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام جولائی ، اگست کے مہینوں میں پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے منعقد ہونیوالے میلے اور پریڈیں بھی منعقد نہ ہو سکیں تاہم کورونا کی صورتحال میں بہتری اور کاروبارہ زندگی کی بحالی کے ساتھ اب نیویارک میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے روایتی جشن آزادی کی تقریبات بھی بحال ہو گئی ہیں ۔

 

Related Articles

Back to top button