پاکستان

کون بنے گا گورنر نیویارک سٹیٹ؟

ڈیموکریٹ اور ریپبلکن پارٹی دونوں میں پرائمری الیکشن میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے

نیویارک (محسن ظہیر )نیویارک سٹیٹ کا آئندہ گورنر کون ہوگا؟ اس سلسلے میں ملک کی دو اہم جماعتیں ڈیموکریٹ پارٹی اور ریپبلکن پارٹی اپنے اپنے گورنر کے امیدواروں کا فیصلہ 28جون کو کرے گی ۔ دونوں جماعتوں میں گورنر کے امیدوار کےلئے28جون کو پرائمری الیکشن ہونے جا رہے ہیں ۔ ڈیموکریٹ پرائمری میں گورنر کےلئے تین امیدوار کانگریس مین ٹام شوازی ، پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز اور موجود ہ گورنر کیتھی ہوکل ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے تین میں دو اہم امیدوار کانگریس مین لی زیلڈن اور سابق مئیر نیویارک روڈی جولیانی کے بیٹے اینڈریو جولیانی قابل ذکر ہیں ۔

ڈیموکریٹ اور ریپبلکن پارٹی دونوں میں پرائمری الیکشن میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ ڈیموکریٹ امیدوار ٹام شوازی کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ پرائمری الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آو¿ٹ کم رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ الیکشن میں 14لاکھ ووٹ ڈالے گئے تھے اور اس بار خیال کیا جا رہا ہے کہ صرف آٹھ لاکھ ووٹ ڈالے جائیں گے ۔

نیویارک سٹیٹ میں رجسٹرڈ مسلم ڈیموکرٹ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ ہے ۔ مسلم امریکن کمیونٹی اگر ان الیکشن میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالتی ہے تو پرائمری الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے تاہم امریکیوں کی طرح مسلم کمیونٹی کی ووٹ ڈالنے کی شرح بھی بالعموم کم ہی رہتی ہے ۔مسلم امریکن کمیونٹی کی تنظیمیں ، کمیونٹی ارکان پر بھرپور زور ڈال رہی ہیں کہ وہ پرائمری الیکشن میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں ۔

Urdu News USA

Related Articles

Back to top button