پاکستانامیگریشن نیوز

ووٹ ، ووٹ ، ووٹ ، امریکہ میں مڈٹرم الیکشن سے پہلے کمیونٹی متحرک

Vote, Vote and Vote, community organization urges voters in New York, New Jersey and the Tri-State area to take full part in the upcoming U.S. midterm elections 2022

کمیونٹی پر زو ر دیا گیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مڈٹرم الیکشن میں اپنے ووٹ ڈالیں اور ووٹ کے ذریعے اپنی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں

نیویارک (محسن ظہیر) امریکہ میں آٹھ نومبر کو ہونیوالے ایوان نمائندگان، سینٹ ، ریاستی اسمبلیوں ، ریاستی سینٹ ، گورنرز سمیت دیگر عہدوں کے لئے ہونیوالے الیکشن کے موقع پرنیویارک، نیوجرسی سمیت ٹرائی سٹیٹ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کو متحرک کیا گیا اور کمیونٹی پر زو ر دیا گیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مڈٹرم الیکشن میں اپنے ووٹ ڈالیںاور ووٹ کے ذریعے اپنی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں۔

اس سلسلے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ،کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں کے قائدین اور نمائندوں کا ایک بڑ ا اجتماع لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں منعقد ہوا۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ” پاکستانی امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ “ (PACE) کے ساتھیوں کے زیر اہتمام منعقدہ اس میٹنگ میں شرکاءنے یک زبان ہو کر الیکشن نائٹ کے موقع پر پوری کمیونٹی کو یہ پیغام دیا کہ وہ نہ صرف اپنا بلکہ اپنے اہل خانہ ، دوست احباب اور عزیز و اقارب پر بھی زور دیں کہ وہ ہر حال میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

 

 

یہ میٹنگ اس لحاظ سے منفرد رہی کہ اس میںکمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں اور ان کے قائدین”پاکستانی امریکن کمیونٹی “ کے نام سے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے اور سب نے اپنے متفقہ پیغام میں پوری کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ووٹ ڈالیں ۔ اسی میٹنگ میں آٹھ نومبر کو ہونیوالے الیکشن کے بعض امیدوار بھی پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے آخری لمحات پر پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ووٹ اور سپورٹ کی اپیل کی ۔

 

Related Articles

Back to top button