پاکستان

سپریم کورٹ کا عمران خان اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف فیصلہ

قومی اسمبلی بحال، 9اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا

اسلام آباد (احسن ظہیر سے ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد پر رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کر دیا ہے اور سپیکر کو حکم دیا ہے کہ وہ نو اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر صبح دس بجے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی جائے ۔
اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخ قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے نظرئیہ ضرورت دفن ہو گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button