پاکستان

سعودی عرب نے ویکسین والے غیر ملکی عازمین کو عمرہ کی اجازت دےدی

مکہ اور مدینہ شریف میں عازمین عمرہ کو اپنی درخواستوں کے ساتھ ویکسین کا سرٹفکیٹ لگانا بھی لازم ہوگا

ریاض (اردونیوز ) سعودی حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے والے غیرملکی عازمین عمرہ کو سعودہ عرب آنے اور عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ مکہ اور مدینہ شریف میں عازمین عمرہ کو اپنی درخواستوں کے ساتھ ویکسین کا سرٹفکیٹ لگانا بھی لازم ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی پابندی فہرست میں شامل ممالک سے ویکسینیٹڈ عازمین کو آمد کے بعد قرنطینہ کرنا ہوگا۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے بعد اب سعودی عرب نے بیرونِ ملک سے بتدریج ویکسینیٹڈ عمرہ عازمین کی درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے غیر ملکیوں کو منظورہ شدہ چاروں میں سے کسی ایک ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد ملک میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔ جولائی میں سعودی عرب نے ملک میں مقیم مکمل ویکسینیٹڈ 60 ہزار عازمین کو حج ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔

Saudi Arabia to open Umrah for vaccinated persons

Related Articles

Back to top button