اوورسیز پاکستانیز

گورنر پنجاب کے قریبی دوست فرخ نواز چغتائی انتقال کر گئے

فرخ نواز چغتائی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیات شاہد چغتائی، فیاض چغتائی اور زاہد چغتائی کے بڑے بھائی تھے ، کمیونٹی کا چتائی برادرز سے اظہار تعزیت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان اور دوبئی کی معروف سماجی ، کاروباری شخصیت فرخ نواز چغتائی کرونا وائرس کی وجہ سے لاہور (پاکستان) میں انتقال کر گئے ۔ وہ چند روز قبل لاہور میں کرونا وائرس مرض کا شکار ہوئے جس کے بعد پہلے انہیں ڈیفنس ہسپتال اور پھر میو ہسپتال لاہور میں داخل کروادیا گیا۔ہسپتال میں علاج کے باوجود ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے انہیں ونٹی لیٹر پر ڈالا گیا ۔دو دن زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ ہفتے کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی عمر 62سال تھی ۔ان کے پسماندگان میںبیوہ ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں ۔
فرخ نواز چغتائی مرحوم پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیات شاہد چغتائی ، فیاض چغتائی (پریذیڈنٹ سمال بزنس چیمبر آف کامرس نیویارک ) اور زاہد چغتائی کے بڑے بھائی تھے ۔فرخ نواز چغتائی کا شمار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے قریبی ساتھیوں میں بھی ہوتا تھا۔ دو سال قبل گورنر پنجاب کے دورہ نیویارک اور یہاں انکے اعزاز میں دئیے گئے گرینڈ استقبالیہ کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا ۔فرخ نوازچغتائی دوبئی اور لاہور دونوں جگہوں پر مقیم تھے۔ دوبئی میں ان کا وسیع کاروبار تھا ۔ وہ کچھ عرصے سے لاہور میں قیام پذیر تھے ۔ اس دوران وہ کرونا وائرس انفیکشن کا شکار ہو کر علیل ہو گئے اور یہ علالت ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی ۔فرخ نواز چغتائی مرحوم کو اتوار کو ان کے آبائی شہر اوکاڑہ میں سپرد خاک کیا جائیگا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات ضمیر حسین خان ، پرویز ریاض، مرزا خاور بیگ ، ملک امتیاز، جنید بشیر ، شاہد رضا رانجھا، امجد نواز،خورشید احمد بھلی ، ضمیر احمد چوہدری ، ظہیر احمد مہر، سردارنصر اللہ ، سید المدار حسین شاہ ، وسیم سید، اقبال کھوکھر، چوہدری آصف ، مجاہد علی خان ، فائق صدیقی ،میاں منیر (سابق ایم پی اے ) ،آصف بیگ ،چوہدری نوید انور، محسن ظہیر ، دانش جمشید ملک ،سمیت دیگر اہم کمیونٹی ارکان نے چغتائی برادرز سے فرخ نواز چغتائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
شاہد چغتائی ، فیاض چغتائی اورزاہد چغتائی نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ اد اکیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے سب ے درخواست کی کہ وہ ان کے بھائی کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button