اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

حسین کریمین (ع) کے والدین کا دین اسلام میں مقام و مرتبہ

حسین کریمین (ع) کے والدین کا دین اسلام میں مقام و مرتبہ،نیویارک میں سید امتیاز حسین کاظمی کا خطاب

حسنین کریمین (ع) جو کہ آقا محمد ﷺ کے کندھوں پر سواری کرتے تھے اور ان کے والدین سیدنا مولا علی المرتضیٰ ؑ اور سیدہ زہراءپاک سیدہ فاطمة الزہراءپاک کے دین اسلام میں اعلی و ارفع مقام و مرتبہ ہے

وہ خوش قسمت گھرانے ہیں کہ جن میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ ساتھ اہل بیت اطہار (ع) کے ذکر ہوں اور پاک ہستیوں کے ذکر کرنے والے کے مرحومین کو بھی پاک ذکروں کا اجر عظیم پہنچتا ہے

نیویارک میں حاجی یوسف قمراور عبدلحفیظ سلیمی کے زیر اہتمام روحانی اور والدین مرحومین کے ایصال ثواب کی محفل، امریکہ کے دورے پر آئے مسجد بری امام کے خطیب سید امتیاز حسین شاہ کاظمی کا خصوصی خطاب

یوسف قمر کی ویلی سٹریم، لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں رہائشگاہ پرروحانی محفل سے امریکہ کے دورے پر آئے مسجد بری امام اسلام آباد کے خطیب سید امتیاز حسین شاہ کاظمی نے خصوصی خطاب کیا

محفل میں قاری محمد یونس قادری ،پیر سید شفقت حسین شاہ ، زاہد علی زیدی کے علاوہ قاری اسماعیل ، محمد اصغر چشتی ، فیض رسول ،مختار احمد نقشبندی ، ذیشان قمر سمیت دیگر ثنائ، نعت و منقبت خوانان اور چوہدری پرویز اشرف، مہر محمد شفیق، حاجی عنصر ، حاجی نواز، ارشد فاروق، زاہد ، شاہ ، سہیل اشرف سیفی ، ارشد گل ، شفیق قادری ، شیخ عنصر ، ظفر اقبال نویارکر سمیت کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت یوسف قمر اور ان کی فیملی کے زیر اہتمام لانگ آئی لینڈ میں ماہ محرم اور میاں یوسف اور عبدلحفیظ سلیمی کے والدین مرحومین کی اروح کو ایصال ثواب کے حوالے سے ایک خصوصی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔روحانی محفل سے امریکہ کے دورے پر آئے مسجد بری امام اسلام آباد کے خطیب سید امتیاز حسین شاہ کاظمی نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں قاری محمد یونس قادری ،پیر سید شفقت حسین شاہ ، زاہد علی زیدی کے علاوہ قاری اسماعیل ، محمد اصغر چشتی ، فیض رسول ،مختار احمد نقشبندی ، ذیشان قمر سمیت دیگر ثنائ، نعت و منقبت خوانان اور چوہدری پرویز اشرف، مہر محمد شفیق، حاجی عنصر ، حاجی نواز، ارشد فاروق، زاہد ، شاہ ، سہیل اشرف سیفی ، ارشد گل ، شفیق قادری ، شیخ عنصر ، ظفر اقبال نویارکر سمیت کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔

سید امتیاز حسین شاہ کاظمی نے آقا کریم ﷺ ، حسنین کریمین حضرت سیدنا امام حسن ؑ اور حضرت سیدنا امام حسین ؑ اور آپ کے والدین مولاعلی المرتضیٰ ؑ اور سیدہ کائنات ، زہراءپاک حضرت سیدہ فاطمة الزہراء(س) کے دین اسلام میں مقام و مرتبے کے حوالے سے خصوصی بیان کیا ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کو سید ہ زہرا ءپاک سے بے پناہ عقیدت و محبت تھی ، سیدہ زہراءپاک، خاتون جنت اور آپ کے صاحبزادے سیدنا امام حسن ؑ اور سیدنا امام حسین ؑ ، جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں ۔ سید امتیاز حسین شاہ کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ حسنین کریمین (ع) جو کہ آقا محمد ﷺ کے کندھوں پر سواری کرتے تھے اور جن کی آمد پر آقا کریم منبر سے احترام کا اظہار کرتے تھے ، ان کے والدین حضرت سیدنا مولا علی المرتضیٰ ؑ اور سیدہ زہراءپاک سیدہ کائنات حضرت سیدہ فاطمة الزہراءپاک کے دین اسلام میں اعلی و ارفع مقام و مرتبہ ہے ۔ اس گھرانے سے جڑ جانے والوں سے آقا کریم ﷺ راضی ہوجاتے ہیں اور جن سے محمد عربی ﷺ راضی ہو جائیں، ان سے اللہ کریم راضی ہو جاتے ہیں ۔

سید امتیاز حسین شاہ کاظمی نے کہا کہ بہت ہی خوش قسمت گھرانے ہیں کہ جن میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ ساتھ اہل بیت اطہار (ع) کے ذکر ہوں اور پاک ہستیوں کے ذکر کرنے والے کے مرحومین کو بھی پاک ذکروں کا اجر عظیم پہنچتا ہے ۔ س

محفل میں نظامت کے فرائض قاری محمد یونس قادری نے ادا کئے جبکہ محفل کے آخر میں یوسف قمر کے والدین مرحومین کی اروح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کروائی گئی ۔ سید شفقت حسین شاہ نے ختم شریف پڑھا اور خصوصی دعا کروائی۔ یوسف قمر کی جانب سے شرکاءکے اعزا زمیں عشائیہ دیا گیا اور علماءکرم اور نعت و منقبت خوانا ن کا شکرئیہ ادا کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button