پاکستان

بدلے کی سیاست نہیں شفاف جمہوری مستقبل چاہتے ہیں، رانا ثناءاللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا پاکستان سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوم تکبیر کے جلسہ عام سے ٹیلیفونک خطاب

مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام ”یوم تکبیر“ کی عظیم الشان تقریب ،دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف کو خراج تحسین

نیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی میاں نواز شریف کے وزارت عظمیٰ کے دور میں دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنائے جانے کا دن یوم تکبیر یہاں جوش و خروش سے منایا گیا اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار اور جنرل سیکرٹری رانا محمد سعید سمیت ان کے ساتھیوں راجہ آزاد گل ، راجہ نزاکت علی ، حاجی راجہ شفقت علی ، راجہبشارت علی ،عزیز بٹ ، خرم ملک سمیت دیگرکے زیر اہتمام یہاں پنجاب ریسٹورنٹ میں جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ تقریب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے خصوصی طور پر ٹیلیفونک خطاب کیا اور میاں نواز شریف کے دور میں پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے سے لے کر ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال پر تفصیلی خطاب کیا ۔رانا ثناءاللہ کے ٹیلیفونک خطاب میں رانا محمد اشفاق نے خصوصی کردار ادا کیا
مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام ہونیوالے یوم تکبیر کے جلسہ عام میں لیگی عہدیداران ، ارکان کے علاوہ کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی شخصیات اور ارکان احمد جان ، شاہد محمود وڑائچ،حامد محمود، رانا اشفاق، پیر سید میر حسین شا ہ،راجہ حاجی راجہ شفقت علی،راجہ بشارت ،جاوید خان ،چوہدری پرویز اختر ، دانش ملک ، کرنل (ر) مقبول ملک ،عمر خان (یوتھ ونگ ) ، ملک جمیل، بابر بٹ ، چوہدری غلام حسین ، حاجی عزیز ،نادر بٹ ،تاج خان ، امتیاز احمد(الریان فیونرل ہوم ) ، زاہد زاہدی ، راجہ روف،فیصل رفیق احمد، کیپٹن روبینہ ، شاہد کامریڈ، حاجی محمود، ملک اعجاز، میاں خرم ، راجہ امتیاز، فیصل مرزا، آصف علی انصاری ،عبدالرحیم ، راجہ ضمیر ، جنید تنولی اور منور گوندل ، اسماعیل بٹ ، یوسف خان ، عارف ندیم بٹ ، راجہ اسد پرویز پوران ، باسط علی اور شاہد بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔تقریب میں تلاوت کی سعادت پیر سید میر حسین شاہ نے جبکہ بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت کی سعادت رانا اخلاق نے ادا کی ۔ رانا محمد سعید نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔تقریب میں سابق ڈپٹی پولیس چیف چارلس شول اور کیپٹن رانا عدیل نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب کے انتظامات میں تعاون کرنے والے یوتھ ونگ کے عمر خان اور عبدالرحیم کا شکرئیہ ادا کیا گیا۔
جلسہ عام سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یوم تکبیر ، دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائے جانے کا دن ہے ۔ اس عظیم دن کو میاں نواز شریف کی قیاد ت میں پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایٹمی طاقت بنا ۔ آج پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔ہمیں اپنے قائد کے اس جراتمندانہ فیصلے پر فخر ہے ۔ اس فیصلے پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ اس قومی دن پر خوشیاں نہ منانے والے محض میاں نواز شریف کی مخالفت میں اس دن کو نہیں مناتے ۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف جبراً جلا وطن ہیں ۔ان پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا تھا ، ان کی ملک بدری میں موجودہ حکومت ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل میرے خلاف جب کوئی ثبوت نہ ملا تو مجھ پر پندرہ کلو ہیروئین ڈال کر گرفتار کر لیا گیا ۔میاں شہباز شریف، میاں حمزہ شہباز ، خواجہ آصف سمیت لیگی قائدین کو جیل میں ڈالا گیا ۔سیاسی مخالفین کی سیاست کا جواب دینے کی بجائے انہیں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کے علاوہ موجودہ حکومت نے ابھی تک کوئی کام نہیں کیا ۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) سمیت اپوزیشن جماعتوں کی جدوجہد ایک جمہوری جدوجہد ہے ۔ پاکستان مسلم لیگی (ن) کوئی قومی مزاحمت کی سیاست نہیں کررہی بلکہ ہم قومی استحکام کی سیاست کررہے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستا ن میں شفاف الیکشن ہوں اور ان الیکشن کے نتیجے میں ملک میں قومی استحکام قائم کیا جائے ۔ اس کے علاوہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ۔ہم بدلے کی سیاست نہیں کررہے ، ہم کسی کو گرفتار کروانے یا کسی کے خلاف مقدمات کی سیاست نہیں چاہتے بلکہ ہمارا یہ ماننا ہے کہ دنیا میں کسی بھی ملک نے بغیر سیاسی استحکام کے ترقی نہیں کی ۔ پاکستان کو بھی قومی و سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر پاکستان کے تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہیںتو ملک آگے بڑھے گا۔ہم پاکستان میں جمہوریت ، قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں ۔ پارلیمان سمیت تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں ، ملک میں از خود سیاسی استحکام آجائے گا اور ملک کی ترقی کا سفر ایک بار پھر وہاں سے شروع ہوگا کہ جہاں سے نوا زشریف کے دور میں روکا گیا تھا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے پریذیڈنٹ روحیل ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ذات ہے کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے یہ اعزاز بخشا کہ ان کے دور میں وطن عزیز ، ایٹمی طاقت بنا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایٹمی طاقت بننے سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا ہے لیکن یہ بات ذہن میں رہے کہ ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی طاقت اور خود مختاری بھی اہم ہے۔ نواز شریف نے ایٹمی طاقت سے معاشی خود مختاری و استحکام کا جو سفر کیا ، بدقسمتی سے اس سفر کا راستہ کاٹ دیا گیا ۔ہمیں اس سفر کو نواز شریف کی قیاد ت میں دوبارہ شروع کرنا ہے ۔پاکستان میں عوام کے حق حکمرانی کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔پاکستان میں میاں نواز شریف مزاحمت کی نہیں سالمیت کی علامت ہیں ۔ ہمارا کسی ادارے سے کوئی ٹکراو¿ نہیں بلکہ ہم ووٹ کو عزت دے کر پاکستان کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں ۔تمام اداروں کو آئینی حدود میں کام کرنا ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سعید نے کہا کہ امریکہ سے لیگی ساتھیوں اور محب وطن اوورسیز پاکستانیوں نے یوم تکبیر پر واضح پیغام دیا ہے کہ جس طرح زندہ قومیں اپنے قومی ہیروز کو نہیں بھولتی، اسی طرح اوورسیز کمیونٹی پاکستان کے ایٹمی وزیر اعظم میاں نوازشریف کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور یوم تکبیر کے حوالے سے ان کی اور ایٹمی سائنسدانوں سمیت سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدراحمد جان نے کہا کہ میاں نواز شریف نے انڈیا کے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا ۔ہم ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ایسے عظیم قائد میاں نواز شریف کے ساتھ آج جو ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ، یہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے ۔آج ان لوگوں کو حکومت دے دی گئی ہے کہ جنہوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی راجہ شفقت علی نے کہا کہ میں یوم تکبیر پاکستان کا ایک قومی دن ہے ۔میاں نواز شریف اور ایٹمی سائنسدانوں کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس دن ان کے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا، میں پاکستانی کمیونٹی اور لیگی دوستوں کو یوم تکبیر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز کو سلامت اور ہر میلی آنکھ سے محفوظ رکھے ۔
رانا محمد اشفاق نے کہا کہ جس روز میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے ،ا س دن ملک بھر میں اللہ اکبر کے نعرے لگے اور اُن نعروں کی گونج ہمیشہ دشمن کو سنائی دیتی رہے گی اور وہ پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکے گا۔
کمیونٹی رہنما حاجی راجہ شفقت علی نے کہا کہ میاںنواز شریف سمیت پاکستان کے ایٹمی سائنسدانوں کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو بھارتی دھماکوں کے بعد ایٹمی طاقت بنانے کا فیصلہ کیا اور کامیاب تجربات کئے ۔ہم لیگی ساتھیوں اور اوورسیز کمیونٹی کو یوم تکبیر پر مبارکباد دیتے ہیں ۔ یہ ایک قومی دن ہے اور اسے ہمیں کھلے دل کے ساتھ ایک قومی دن کے طور پر منانا چاہئیے ۔
یوتھ ونگ کے ملک خرم نے کہا کہ آج یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ وزیر اعظم پاکستان میا ں نواز شریف پر ان ایٹمی دھماکوں کو روکنے کے لئے کتنا دباو¿ تھا، انہیں کیا کیا لالچ نہیں دئیے گئے لیکن ہم سلام پیش کرتے ہیں ، پاکستا ن کے عظیم سپوت اور عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کو، کوئی بھی چیز دھماکے کرنے سے نہ روک سکی اور میاں نواز شریف نے اسلامی جمہورئیہ پاکستان کے ایک سچے اور حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا اور نعرہ تکبیر پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنا دیا ۔
عزیز بٹ نے کہا کہ ہم ان مجاہدوں کے مشکور ہیں کہ جو ہر روز یوم تکبیر مناتے ہیں ۔میاں نواز شریف کے دور میں دفاع پاکستان سے لیکر پاکستان کے معاشی استحکام کا جو سفر مکمل ہوا، اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ہم نوازشریف کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
شاہد محمود وڑائچ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن شان و شوکت سے مناتی ہیں ۔ہمیں فخر ہے کہ پاکستان 28مئی کو ایٹمی طاقت بنا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا فیصلہ کیا اور ان دن کے حوالے سے ان کا نام تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔
کرنل (ر) مقبول ملک نے کہا کہ پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کی قیاد ت میں جب ایٹمی دھماکے کئے گئے تو ایک فوجی کی حیثیت سے میرا خون دوگنا ہو گیا کہ میرے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ہے ۔
بابر بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میاں نواز شریف ، پاکستان کے ایٹمی سائنسدانوں سمیت اس پروگرام کے لئے کام کرنے والے تمام سیاسی و عسکری قائدین کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
دانش ملک نے کہا کہ آج اگر ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قائد میاں نواز شریف کو ہمت دی کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنا دیا ۔ ہم اپنے قائد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
کشمیری رہنما تاج خان نے کہا کہ میری دعا ہے کہ میرا رب کسی کو غلام پیدا نہ کرے ۔پاکستان نے جب ایٹمی دھماکے کئے تو ہم کشمیریوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ۔ ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
پیر سید میر حسین شاہ نے کہا کہ 28مئی کو میاں نواز شریف نے چھ ایٹمی دھماکے کرکے پوری دنیا میں کھڑاک کیا اور بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے کبھی دیکھنے کی جرات نہ کرے ۔
تقریب کے آخرمیں لیگی ساتھیوں اور شرکاءنے ملک کر یوم تکبیر کا کیک کاٹا اور پارٹی اور نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی کی ۔

Rana Sana Ullah, PMLN USA, Youm e Takbeer

Related Articles

Back to top button