پاکستان

نیویارک کے 22جون کے پرائمری الیکشن میں پاکستانی کمیونٹی 100فیصد ووٹنگ کرے، کاشف حسن

نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار رے میگوائر جمعہ چار جون کو جامعہ محمدئیہ رضوئیہ بروکلین کا دورہ کریں گے اور نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے

نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت کاشف حسن نے کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ 22جون کو ہونیوالے الیکشن میں ایک سو فیصد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ 22جون کو ہونیوالے سٹی گورنمنٹ اور سٹی کونسل کے الیکشن میں پرائمری میں جو بھی امیدوار کامیاب ہو گیا ، قومی امکان ہے کہ وہ نومبر میں ہونیوالے جنرل الیکشن کا بھی فاتح ہو گا۔لہٰذا اس پرائمری الیکشن میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر ایک ایک ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن طے کریں گے کہ نیویارک سٹی گورنمنٹ اور سٹی کونسل الیکشن میں ہمارے آئندہ چار سالوں میںکیا فیصلہ ہوں گے ؟اگر ہم چاہتے ہیں کہ فیصلہ سازی اور قانون سازی کرنے والے ، پاکستانی کمیونٹی کی امنگوں اور مفادات کا بھی خیال رکھیں تو ہمیں اس امر کو یقینی بنانا چاہئیے کہ ہم ایسے نمائندوں کو ووٹ دیں کہ جو امیگرنٹ ، پاکستانی کمیونٹی کی سٹی کونسل میں موثر نمائندگی کریں گے ۔
کاشف حسن نے بتایا کہ نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار رے میگوائر جمعہ چار جون کو جامعہ محمدئیہ رضوئیہ بروکلین کا دورہ کریں گے اور نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے اور مسلم امریکن کمیونٹی کے لئے اپنی ترجیحات بیان کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button