بین الاقوامی

علی رشید کی وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی سے ملاقات ، نیویارک اسمبلی کی کشمیر قرارداد پیش کی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے علی رشیداور ان کی تنظیم APAGکی پاکستان، کشمیر اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

اسلام آباد(اردونیوز) امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ (اے پی پیگ۔APAG) کے پریذیڈنٹ علی رشید نے یہاں پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی سے ان کے چیمبر میںخصوصی ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں انہوں نے انہیں نیویارک سٹیٹ اسمبلی کی جانب سے پانچ فروری کو نیویارک سٹیٹ میں یوم کشمیری قرار دئیے جانے کی منظوری کی جانیوالی تاریخی قرار داد پیش کی ۔
شاہ محمود قریشی نے علی رشید کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی تنظیم امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کی کشمیر، پاکستان اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
علی رشید نے کہا کہ امریکہ میں نیویارک پہلی ریاست ہے کہ جس نے پانچ فروری کو یوم کشمیر کے طور پر مانا اور ریاستی اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ۔ انہوں نے وزیر خارجہ کو امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کشمیر کاز ، پاکستان اور پاک امریکہ تعلقات سمیت اہم امور پر انجام دی جانیوالی خدمات سے بھی آگاہ کیا۔
علی رشید نے شاہ محمود قریشی کو امریکہ میں کورونا وائرس وبا کے دوران امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کی جانب سے معاشی و مالی مشکلات کے شکار امریکی عوام میں اشیائے خوردو نوش کی تقسیم سمیت انجام دی جانیوالی اہم خدمات سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قوم کو امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ جیسی اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیموں کی خدمات پر فخر ہے ۔ یقینی طور پر اوورسیز کمیونٹی ، ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے والوں کا کردار قابل ستائش ہے اور پاکستان اس کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گا۔

Ali Rashid meets Shah Shah Mahmood Qureshi

Quaid e Azam’s 143rd Birthday, New York City Council Presents Historic Proclamation

Related Articles

Back to top button