پاکستانامیگریشن نیوز

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کیپٹن اویس خانزادہ بھی کمانڈنگ آفیسر بن گئے

Captain Owais Khanzada Appointed Commanding Officer in NYPD’s Traffic Enforcement District

کیپٹن اویس خانزادہ کو نیویار ک پولیس ڈیپارٹمنٹ ٹریفک انفورسمنٹ ڈسٹرکٹ کے ایگزیکٹو آفیسر سے ترقی دے کر کمانڈنگ آفیسر بنا دیا گیا ہے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویار ک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اور پاکستانی امریکن کو’ کمانڈنگ آفیسر ‘جیسی اہم ذمہ داریاں اور عہدہ سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ٹریفک انفورسمنٹ ڈسٹرکٹ میں ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دینے والے کیپٹن اویس ظفرالدین خانزادہ کو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کمانڈنگ آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

اویس خانزادہ نیویارک ٹریفک انفورسمنٹ ڈسٹرکٹ کے پہلے مسلمان، پاکستانی اور دیسی کمانڈنگ آفیسر بن گئے ہیں۔وہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تین ہزار سے زائد ٹریفک انفورسمنٹ ایجنٹ کے کمانڈنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں گے ۔بطور کمانڈنگ آفیسر نیو یارک پولیس ٹریفک انفورسمنٹ ڈسٹرکٹ کے 3ہزار ٹریفک ایجنٹس،6سو گاڑیاں اور 23 بلڈنگز ان کے ماتحت ہونگی۔امریکی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں ٹریفک ایجنٹس، گاڑیاں اور بلڈنگز ایک پاکستانی امریکن آفیسر کے ماتحت آئی ہیں۔ 13سال کی عمر میں امریکہ آنے والےکیپٹن خانزادہ گذشتہ17سالوں سے نیویارک پولیس میں خدما ت انجام دے رہے ہیں ۔ اویس خانزادہ نے نیویارک میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد 2008 میں نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا۔اویس خانزادہ 2013 میں سارجنٹ، 2017 میں لیفٹیننٹ جبکہ2020 میں کیپٹن بنے۔ 2023 میں اویس خانزادہ کو ٹریفک انفورسمنٹ ڈسٹرکٹ میں ایگزیکٹو آفیسرکے عہدے پر ترقی ملی ۔
سال 1977میں پاکستان کے شہر حیدرآباد میں پیدا ہونے والے اویس خانزادہ 1991 میں خاندان سمیت امریکہ آئے۔پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی اور مسلم آفیسرز کی جانب سے کیپٹن اویس خانزاد ہ کو کمانڈنگ آفیسر مقرر ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے اور ان کے لئے مزید کامیابیوں اور ترقی کی دعا کی گئی ہے ۔
۔

Captain Owais Khanzada Appointed Commanding Officer in NYPD’s Traffic Enforcement District

۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button