اوورسیز پاکستانیز

جامع مسجد نور القرآن بروکلین میں ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

کانفرنس سے ممتاز علماءکرام کے خصوصی خطابات ، نواسہ رسول ، جگر گوشہ علی ؑ و بتول ؑ ، امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا ساتھیوں کی عظیم قربانی اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی گئی

القرآن سنٹر کے طلبا ءنے تلاوت قرآن مجید کی سعاد ت حاصل کی ، منقبت خوانان ، ثناءخوانان نے بار گاہ رسالت ﷺ اور بارگاہ امامت ؑ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے سماں باندھ دیا
مرکز اہل سنت جامع مسجد نور القرآن کے قاری اعجاز احمد الحسینی نے اعلان کیا کہ انشاءاللہ ہر سال 10محرم کوخواہ اس دن کوئی بھی دن ہو ،10محرم کو ہی ذکرشہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس ہو گی

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) نیویارک کے علاقے بروکلین میں مرکز اہل ِ سنت ، جامع مسجد نو ر القرآن یوم عاشور پر منعقد ہونیوالی ”ذکرِ شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس “ منعقدہوئی جس میں نواسہ ¿رسول ، جگر گوشہ علی ؑ و بتول ؑ ، امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے، میدان کربلا میں، اہل بیت اطہار ؑکے ساتھ ساتھ اپنے با وفا اصحاب ؓکے ساتھ دی جانیوالی بے مثال قربانی اور فلسفہ شہادت امام حسین ؑ کے اہم پہلوو¿ں کو اجاگر کیا گیا ۔نماز عصر کے بعد شروع ہونیوالی کانفرنس پہلے مرحلے میں مغرب تک اور دوسرے مرحلے میں مغرب سے رات تک جاری رہی ۔
قاری محمد اعجاز احمد الحسینی کے زیر اہتمام منعقدہ شہادت کانفرنس سے معروف اسلامک سکالر ڈاکٹرسید شہزاد مصطفی الحسینی(الولائیت سنٹر) ، علامہ مقصود احمد قادری ،جبکہ ویڈیو خطاب کے ذریعے پیر سید عرفان شاہ بخاری حافظ آبادی نے خطاب کیا ۔پہلی نشست جو کہ نماز عصر تا مغرب منعقد ہوئی ،میں کالج، یونیورسٹی کے طلباءو طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ پہلے سیشن سے مناظراسلام ،فاضل نوجوان حضرت علامہ مقصود احمد قادری نے عالمانہ و فاضلانہ خطاب کیا ۔

کانفرنس کی صدارت حاجی نیاز احمد بھٹی ، حاجی نثار احمد بھٹی اور حاجی شہزاد احمد بھٹی نے کی جبکہ مہمان خصوصی الحاج صوفی مشتاق احمد نقشبندی تھے ۔کانفرنس کے پہلے سیشن کا آغاز القرآن سنٹر کے فائز تبریز خان نے تلاوت قرآن مجید اپنی خوبصور ت آواز سے کیا ۔جاوید جے ڈی نے منقبت سنا کر سماں باندھ دیا ، خصوصی طور پر طلباءکے والدین نے قاری اعجاز احمد الحسینی کو دعائیں دیں ۔
دوسری نشست بعد نماز مغرب شروع ہوئی جو کہ رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہی ۔بعد نماز مغرب ، اس نشست کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ۔ فخر القراء، الحافظ و القاری ، خطیب طیبہ اسلامک سنٹر قاری محمد یونس قادری نے خوبصورت انداز اور آواز میں تلاوت قرآن مجید کی اور سامعین سبحان اللہ کی صدا بلند کرتے رہے ۔القرآن سنٹر کے طلباءمیں سے محمد سلمان ،ارشد لنگڑیال نے تلاوت کرکے سماں باندھ دیا ۔فضائل اہل بیت ؑ پر عظیم مذہبی سکالر ڈاکٹر پیر سید شہزاد مصطفی الحسینی (الولائیت سنٹر) نے کیا ۔قادر الکلام ، محبوب عوام ، حضرت علامہ پیر سید عرفان شاہ بخاری حافظ آبادی نے ویڈیو خطاب کے ذریعہ خطاب کیا ۔ڈاکٹر سید شہزاد مصطفی الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کا فرمان ہے جو مجھ سے محبت کرتا ہے اسے میری آل سے بھی محبت کرنا چاہیے اور جو کوئی میری آل سے محبت کرتا ہے میں اس سے محبت کرتا ہوں۔
سید عرفان شاہ بخاری حافظ آبادی نے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ نے اپنے اہل خانہ اور با وفا ساتھیوں کے ساتھ کربلا کے میدان میں جو عظیم قربانی پیش کی، اس جیسی قربانی قیامت تک کوئی پیش نہ کر سکے گا ۔ امام عالی مقام ؓ نے کربلا کے میدان میں اپنے اہل بیت ؓ اور اصحاب کے ساتھ عظیم قربانی دے کر یہ درس دیا کہ دین الٰہی میں ہمیشہ حق و سچ پر قائم رہو۔
اس نشست کے مہمان خصوصی پرویز صدیقی اورشہباز احمد وٹو(مرحبا فارمیسی ) تھے جبکہ ملک ناصر اعوان ، انٹر نیشنل شہادت کانفرنس کے بانیان چوہدری محمدپرویزاشرف، محمد شفیق مہر، کبیر اعظم سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔
کانفرنس میں مرزا انیس بیگ اور سجاد بٹ نے منقبت اور نعت خوانی کرکے ہمیشہ کی طرح محفل میں ماحول پیدا کر دیا ۔
کانفرنس میں کمیونٹی کی اہم شخصیات حاجی نثار احمد بھٹی ، سید عبدالوہاب،عرفان کھوکھر، چوہدری خالد بجاڑ، چوہدری محمد فراز بجاڑ، شہباز وٹو کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں چوہدری نراسب علی ، چوہدری محمد ارشد لنگڑیال ، چوہدری رفاقت علی (صدر باتھ ایونیو ) ، چوہدری عمرگجر، چوہدری عظیم ، الحاج محمد ارشد (صدر سکائی وے )، حاجی نذیر ، رفیق انجم نے معاونت کا حق ادا کر دیا ۔
آخر میں سجاد بٹ ، مرزا انیس بیگ، چوہدری مختار نقشبندی نے صلواة سلام پیش کیا۔ڈاکٹرعبدالواحد کے والدین، ملک جہانگیر کی والدہ اور شرکاءکے مرحومین کی ارواح کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
صوفی مشتاق نے خصوصی دعا کروائی ۔ملک و قوم ، امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی سمیت ملت اسلامیہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔مرکز اہل سنت جامع مسجد نور القرآن کے خطیب و امام قاری محمد اعجاز الحسینی نے تمام حاضرین کا شکرئیہ ادا کیا ۔ قاری محمد اعجاز احمد الحسینی کا کہناتھا کہ میدان کربلا میں امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے۔ قاری اعجاز احمد الحسینی نے اعلان کیا کہ انشاءاللہ ہر سال 10محرم کوخواہ اس دن کوئی بھی دن ہو ،10محرم کو ہی ذکرشہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس ہو گی ۔
کانفرنس کے آخر میں لنگر حسین سے شرکاءکی تواضع کی گئی ۔

Qari Ijaz , Shahadat Conference New York

Related Articles

Back to top button