پاکستان

کورونا امدادی چیک کی رقوم کی بنکوں میں ڈائریکٹ ڈیپازٹ شروع

منتخب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ عوام اس رقم کو ڈاون پیمنٹ سمجھیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ کو معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوام کی مدد کے لئے مزید اقدام کئے جائیں گے

نیویارک (اردونیوز ) آئی آر ایس کی جانب سے کورونا امدادی چیک کی 600ڈالرز فی کس کے حساب سے رقم لوگوں کے بنک ڈیپازٹ میں جمع کی جانا شروع ہو گئی ہیں ۔میاں بیوی اور چاربچوں کی فیملی کو

3000ڈالرز کا ڈائریکٹ ڈیپازٹ کا خوشگوار سپرائزرملنا شروع ہو گیا ہے ۔کانگریس کی جانب سے کی جانیوالی قانون سازی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سال 2020میں کورونا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوام کو دوسرے مرحلے میں چھ سو ڈالرز فی کس کے حساب سے امدادی رقم دی جائے ۔منتخب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ عوام اس رقم کو ڈاون پیمنٹ سمجھیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ کو معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوام کی مدد کے لئے مزید اقدام کئے جائیں گے ۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امدادی رقم چھ سو ڈالرز سے بڑھا کر کم از کم دو ہزار ڈالرز کی جائے لیکن سینٹ ریپبلکن کی جانب سے اس پر ابھی تک پیشرفت نہیں ہوئی ۔

#IRS and the Treasury Department began a second round of Economic Impact Payments to millions of Americans.

Related Articles

Back to top button