اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

پاکستان میں پہلی بار آوارہ کتوں کی کی دیکھ بھال کےلئے اسلام آباد میں سنٹر قائم

For the first time in Pakistan, a center was established in Islamabad for the care of stray dogs

یہ ملکی تاریخ کا پہلا سنٹر ہے جہاں آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے ساتھ ان کی دیکھ بھال اور گھر فراہم کیا گیا ہے

ملتان (اظہار عباسی سے) پاکستان میں پہلی بار آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنٹر قائم کر دیا گیا ۔یہ ملکی تاریخ کا پہلا سنٹر ہے جہاں آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے ساتھ ان کی دیکھ بھال اور گھر فراہم کیا گیا ہے سنٹر میں مختلف بیماریوں میں مبتلا کتوں کو طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

گزشتہ روز جلد کی بیماری اور زخموں میں مبتلا کتے کو سنٹر میں لایا گیا جہاں وقف شدہ طبی امداد اور بھرپور غذائیت کی بدولت کتا صحت یاب ہوا اور روز بروز اس میں بہتری نظر آ رہی ہے یہ سنٹر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قائم کیا ہےدریں اثنا سنٹر میں 480آوارہ کتے ہیں جن کو بے جنس (نس بندی) کیا جا رہا ہے 487کتوں کو پناہ دی گئی جن میں 161 نر 266مادہ اور 61بچے ہیں زخمی اور بیمار کتوں کی تعداد 8ہے جن کو مکمل علاج فراہم کیا جا رہا ہے ۔

شہریوں کی طرف سے 251 شکایات موصول ہوئیں جن میں 248 پر عمل درآمد کیا گیا اور آپریشن کرکے 358کتوں کو پکڑا گیا.اردو نیوز یو ایس سے بات چیت کرتے ہوئے چیف کمشز اسلام آباد اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ایسے سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس سنٹر میں مزید بہتری لائے جائے گی۔

Related Articles

Back to top button