پاکستانامیگریشن نیوز

چوہدری پرویزالٰہی کو تحریک انصاف کا صدر بننے کی کیا قیمت چکانی پڑی

What Price Did Chaudhry Pervaiz Elahi Pay to Become President of Tehreek-e-Insaaf?

چوہدری پرویز الٰہی جو کہ پی ٹی آئی میں صدر جیسا اہم ترین عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، کو یہ عہدہ حاصل کرنے کے لئے ایک قیمت چکانی پڑی ہے

لاہور (احسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا مرکزی صدر مقرر کر دیا ہے ۔عمران خان جنہوں نے پارٹی میں پارٹی الیکشن کے ذریعے پارٹی عہدیداروں کی عملی پارٹی سیاست کو فراغ دیا ، نے پارٹی میں صدر جیسے اہم عہدے پر تقرری کسی پارٹی الیکشن کی بجائے نامزدگی اور تقرری کے ذریعے کی ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی جو کہ پی ٹی آئی میں صدر جیسا اہم ترین عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، کو یہ عہدہ حاصل کرنے کے لئے ایک قیمت چکانی پڑی ہے ۔

چوہدری پرویز الٰہی نے سب سے بڑی قیمت اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہنے کی صورت میں ادا کی ، دوسری قیمت اپنے خاندان کی سیاسی تقسیم کی شکل میں ادا کی اور اپنے تایا زاد بھائی جنہیں وہ ہمیشہ اپنا بھائی قراردیتے رہے، چوہدری شجاعت حسین کو بھی ہمیشہ کے لئے الوداع کی صورت میں ادا کی ۔

Ch Parvez Elahi, Imran Khan, Mahmood Khan
Ch Parvez Elahi, Imran Khan, Mahmood Khan

سیاسی تجزئیہ نگاروں کے مطابق سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا چوہدری پرویز الٰہی ، صدر بننے کے بعد تنظیمی طور پر پارٹی میں چئیرمین عمران خان کے بعد دوسری اہم پوزیشن پر ہیں ؟اس پر دوآراءپائی جاتی ہیں ۔ایک رائے ہے کہ عمران خان کے بعد سینئر وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی دوسری اہم ترین پوزیشن پر ہیں جبکہ دوسری رائے یہ ہے کہ پی ٹی آئی میں صدر کا عہدہ جو کہ ایک عرصے سے خالی تھا، پر ہونے کے بعد اب تحریک انصاف میں چئیرمین عمران خان کے بعد پارٹی صدر چوہدری پرویزا لٰہی سینئر ترین عہدیداران ہوں گے ۔

چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کا مشکل ترین وقت میں ساتھ دے کر پہلے وزارت اعلیٰ حاصل کی اور اب پارٹی صدر کا عہدہ بھی حاصل کر لیا ہے ۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ پنجاب میں (اعلان کے مطابق ) اپریل میں ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں چوہدری پرویز الٰہی کتنی صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی ٹکٹیں حاصل کر نے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔

عمران خان جو کہ ایک وقت میں چوہدری پرویز الٰہی کو ”پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو “ قرار دیتے تھے ، اور نظریاتی سیاست کی بات کرتے تھے ، پر ان کے ناقدین اب سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا تحریک انصاف کی نظریاتی سیاست یہی ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی جن کا عمران خان اور تحریک انصاف کی 27میں سے 26سالہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، کو پاکستان تحریک انصاف کا صدر بنا دیا جائے ۔

چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے عمران خان کا تحریک انصاف کا صدر بنائے جانے پر شکرئیہ ادا کیا گیا ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے جو اعتماد کیا اس کیلئے شکرگزار ہوں۔عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے۔عمران خان ملک میں آئین اورقانون اورعام آدمی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں۔

Urdu News USA

Related Articles

Back to top button