پاکستان

امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا

موجودہ حکومت نے ان کی جگہ جاپان میں تعینات سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کو امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا ہے جو کہ امکان ہے کہ جنوری میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے

موجودہ حکومت نے ان کی جگہ جاپان میں تعینات سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کو امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا ہے جو کہ امکان ہے کہ جنوری میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے

واشنگٹن (محسن ظہیر) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے24دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔انہیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے امریکہ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا تھا ۔تحریک انصاف نے حکومت سنبھالنے کے بعد جاپان میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسدمجید کو ان کی جگہ واشنگٹن میں نیا سفیر نامزد کیا ہے جو کہ جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی جہانگیرصدیقی کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات بہتر حال میں چھوڑ کر جارہا ہوں، دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح پر رابطے ہورہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button