پاکستان

”ان امپلائمنٹ بینیفٹس “ بند ، آگے کیا ہوگا؟

سپیکر ایوان نمائندگان ، سینٹ میں اقلیتی لیڈر چارلس شومر، ٹرمپ انتظامیہ کے نمائندوں، وائٹ ہاوس کے چیف آف سٹاف اور سیکرٹری خزانہ مذاکرات جاری ہیں

واشنگٹن (محسن ظہیر) کورونا وائرس کے معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کی وجہ سے بے روز گار ہونیوالے امریکیوں کو دئیے جانیوالے فیڈرل ان امپلائمنٹ بینیفٹس 31جولائی کی رات کو معیاد میںاضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہو گئے ہیں اور ڈیموکریٹس اور ریپبلکن نے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹہرانا شروع کر دیا ہے۔تاہم سپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی ، سینٹ میں اقلیتی لیڈر سینیٹر چارلس شومر، ٹرمپ انتظامیہ کے نمائندوں، وائٹ ہاو¿س کے چیف آف سٹاف مارک میڈو اور سیکرٹری خزانہ سٹیو منوچن میں مذاکرات جاری ہیں ۔
وائٹ ہاوس کے چیف آف سٹاف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ڈیموکریٹس مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے تاکہ عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں کسی نتیجہ پر پہنچیں ۔
سپیکر نینسی پلوسی کا کا کہناہے کہ ڈیموکریٹس کوئی شارٹ ٹرم نہیں بلکہ لانگ ٹرم ڈیل چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ فیڈرل امپلائمنٹ پروگرام کے تحت بے روزگار ہونےو الے افراد کوسٹیٹ کی جانب سے ملنے والے بینیفٹس کے علاوہ چھ سو ڈالرز ہفتہ بھی مل رہا تھا۔
ڈیموکریٹس فیڈرل’اَن اپملائمنٹ بینیفٹس ‘ کو آئندہ چھ ماہ تک مزید 600ڈالرز جبکہ ریپبلکن 200ڈالرز فی ہفتے کے طور پر جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ریپبلکن کا کہنا ہے کہ چھ سو ڈالرز فی ہفتہ بینیفٹس وصول کرنے والے واپس کام پر جانے سے اجتناب کریں گے ۔

Federal Unemployment Benefits expires, What next?

تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے بینیفٹس کی بحالی میں پیش رفت تو نہیںہو رہی تاہم دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی طرف انگلیاں ضرور اٹھا رہی ہیں ۔
ریپبلکن کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس سیاست کھیل رہے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ریپبلکن کو حالات کی سنگینی کا اندازہ نہیں ۔
دریں اثناءریپبلکن سینیٹرز مٹ رومنی اور سوزن کولنز کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے کہ بے روز گار امریکیوں کو اگست کے مہینے تک 500ڈالرز ہفتہ ، ستمبر میں 400ڈالرز ہفتہ اور اکتوبر میں300ڈالرز ہفتہ دیا جائے ۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے اس ڈیل کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جولائی کے آخر میںسامنے آنیوالی رپورٹس کے مطابق امریکی میعشت 32.9فیصد سکڑ گئی ہے اور ایسی صورتحال دہائیوں کے بعد ملک میں پیدا ہوئی ہے۔
ڈیموکریٹ اور ریپبلکن میں ’ان امپلائمنٹ بینیفٹس ‘ میں توسیع کرنے یا نہ کرنے پر کب اور کتنی دیر میں فیصلہ ہوتا ہے ؟اس سوال کا جوا ب تو فی الحال نہیں دیا جا سکتا تاہم جب تک یہ مسلہ حل نہیں ہوجاتا ، اس وقت امریکہ میں موجود لاکھوں بے روز گار افراد دونوں جماعتوں کی سیاست میں درمیان میں لٹکیں رہیںگے ۔

unemployment benefits exires, what next?

Related Articles

Back to top button